Bharat Express

Message from King of Saudi Arabia: رمضان سے قبل فلسطین میں جنگ بندی نہ ہونے پر سعودی عرب کے فرماں رواں کا درد بھرا پیغام

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ ’ہمارے لیے تکلیف کا باعث کہ رمضان المبارک ایسے وقت میں آ رہا ہے جب ہمارے فلسطینی بھائی جارحیت کا سامنا کر رہے ہیں۔مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے ماہ مبارک کی آمد پر مملکت کے شہریوں، مقیمین اور تمام مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے۔

فلسطین میں رمضان کا استقبال اسرائیلی دردنگی کے ساتھ ہوا ہے،رمضان کے پہلے روزے کی صبح بھی اسرائیل نے معصوم فلسطینیوں کو اپنے گولیوں کا نشانہ بنایا ہے اور بم باری کی ہے ۔حالانکہ امریکی صدر جو بائیڈن سمیت دنیا کے سرکردہ رہنماوں نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ رمضان سے قبل غزہ میں فائر بندی ہوجائے گی۔لیکن سب جھوٹے ثابت ہوئے۔ایک  انٹرویو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’یہ ہمیشہ ممکن ہے۔ رمضان سے پہلے غزہ میں فائر بندی ہو سکتی ہے‘ اور وہ اس کوشش سے دستبردار نہیں ہو رہے۔انٹرویو کے دوران امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے جنوبی غزہ میں رفح پر حملے کی دھمکی نتن یاہو کے لیے ان کی ’ریڈ لائن‘ ہو گی۔لیکن فوری طور پر اپنے اس بیان سے پیچھے ہٹتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’کوئی ریڈ لائن نہیں ہے اور میں اسرائیل کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑوں گا۔اور شاید بائیڈن کی اسی ضد نے نتن یاہو کو اتنا بے لگام کررکھا ہے کہ اس نے پوری دنیا سے اٹھنے والے سیز فائر کی آواز کو دبا دیا اور رمضان میں بھی جنگ جاری ہے۔

حالانکہ دوسر ی جانب خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ ’ہمارے لیے تکلیف کا باعث کہ رمضان المبارک ایسے وقت میں آ رہا ہے جب ہمارے فلسطینی بھائی جارحیت کا سامنا کر رہے ہیں۔مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے ماہ مبارک کی آمد پر مملکت کے شہریوں، مقیمین اور تمام مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے۔رمضان المبارک کی آمد پر اپنے پیغام میں انہوں نے زور دیا کہ’بین الاقوامی برادری فلسطین میں ’وحشیانہ جرائم‘ کو روکنے، محفوظ انسانی اور امدادی راہداریاں کھولنےکی ذمہ داری پوری کرے‘۔

انہوں نے مملکت کی حدود کی حفاظت کرنے والے عسکری، سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں اور وطن کی خدمت میں مصروف مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے تمام سرکاری ملازمین کو ماہ مبارک کی خصوصی مبارکباد دی۔شاہ سلمان نے مزید کہا ’ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہے جس نے اس ملک کو اسلام کا سرچشمہ بنایا، جہاں سے اسلام کا پیغام پوری دنیا میں پھیلا اور ہمیں حرمین شریفین اور ان کے زائرین کی خدمت کا موقع دیا۔شاہ سلمان کے اس بیان میں فلسطینیوں کو رمضان کی مبارکباد نہیں دی گئی ہے البتہ دنیا کو ایک آواز دی گئی ہے کہ وہ اس خون خرابے کو روکنے کیلئے ایماندارانہ کوشش کرے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read