Bharat Express

Israel Hamas Attack

اسرائیل کے سابق وزیر اعظم یائر لاپڈ نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ آیا وہ نئی اعلان کردہ ہنگامی کابینہ کا حصہ بنیں گے جس میں نیتن یاہو اور گینٹز شامل ہیں۔ تاہم، نئی جنگی کابینہ کا اعلان کرنے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر لیپڈ نے شمولیت کا فیصلہ کیا تو ان کے لیے ایک نشست "مخصوص" ہوگی۔

اسرائیلی حملوں میں اب تک 140 بچوں سمیت 700 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ حماس کے حملوں میں اب تک 1000 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں دسیوں ہزار اسرائیلی فوجی غزہ کی باڑ کے قریب جمع ہیں۔

سرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے غزہ کا "مکمل محاصرہ" کرنے کا حکم دے دیا ہے۔اسرائیل اور مصر کے تین اطراف سے گھرے ہوئے  اس غزہ کی پٹی میں بجلی، خوراک، ایندھن یا پانی نہیں پہنچایا جائے گا۔چونکہ ہم وحشیوں سے لڑ رہے ہیں اور اس کے مطابق جواب دیں گے۔

اداکارہ گوہر خان نے فلسطین کے مزاحمت کار اور حماس کے کارکنان کی حمایت کی ہیں، انہوں نے حماس کے حق میں اور کئی دہائیوں سے مظلوم فلسطینیوں پراسرائیل  کے ظلم  وتشدد اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ظالم  مظلوم کب سےبن گیا ؟

اسرائیلی حکومت، تم خوں ریزی کے ذمہ دار ہو،تم نے سال 2022 میں یوکرین کے اندر دہشت گردوں کی جماعت کو سپورٹ کیا تھا۔ تم نے روس میں حملے کروائے تھے۔آج کل نٹ آفیشیل  تمہیں یہ خبر دے رہا ہے کہ تمارے تمام سرکاری سسٹم پر خطرہ منڈلا رہا ہے چونکہ وہ سب ہمارے نشانے پر ہیں۔

اسرائیل میں پھنسی بھارتی اداکارہ نصرت بھروچا اب بحفاظت ممبئی واپس پہنچ گئی ہیں۔ اتوار، 8 اکتوبر کو انہیں ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔ وہ کافی پریشان لگ رہی تھیں۔ میڈیا والوں سے کہا کہ مجھے کچھ وقت دیں۔