Bharat Express DD Free Dish

Israel Hamas Attack

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کہا کہ اگر غزہ پر اسرائیل کا حملہ جاری رہا تو جنگ "دوسرے محاذوں" پر بھی کھل سکتی ہے - جس کا بظاہر لبنانی گروپ حزب اللہ کی طرف اشارہ ہے۔

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پٹی کے شمالی حصے کو اپنی آبادی سے خالی کرنے کے منصوبے کے "تباہ کن انسانی نتائج" ہوں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے جہاں ایک طرف حماس کی کاروائی کو دہشت گردارنہ سرگرمیوں سے تعبیر کیا،اور حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی، تو وہیں دوسری جانب اسرائیل سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی کرائی ۔

یروشلم متنازعہ علاقوں کے مرکز میں ہے جس پر دونوں ممالک کے درمیان شروع سے ہی تعطل کا شکار ہے۔ اسرائیلی یہودیوں اور فلسطینی عربوں دونوں کی شناخت، ثقافت اور تاریخ یروشلم سے جڑی ہوئی ہے۔ دونوں اس پر دعویٰ کرتے ہیں۔

غزہ پٹی کے سب سے بڑے اسپتال الشفا کے تعمیر نو کے سرجن غسان ابو سیتا نے کہا کہ ان کے پاس 50 مریض آپریشن روم کے منتظر ہیں۔

بلومبرگ نیوز رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ کے امور پر چین کے خصوصی ایلچی ژائی جون جمعرات کے روز اسرائیلی حکام کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کریں گے۔

اسرائیل کے سابق وزیر اعظم یائر لاپڈ نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ آیا وہ نئی اعلان کردہ ہنگامی کابینہ کا حصہ بنیں گے جس میں نیتن یاہو اور گینٹز شامل ہیں۔ تاہم، نئی جنگی کابینہ کا اعلان کرنے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر لیپڈ نے شمولیت کا فیصلہ کیا تو ان کے لیے ایک نشست "مخصوص" ہوگی۔

اسرائیلی حملوں میں اب تک 140 بچوں سمیت 700 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ حماس کے حملوں میں اب تک 1000 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں دسیوں ہزار اسرائیلی فوجی غزہ کی باڑ کے قریب جمع ہیں۔

سرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے غزہ کا "مکمل محاصرہ" کرنے کا حکم دے دیا ہے۔اسرائیل اور مصر کے تین اطراف سے گھرے ہوئے  اس غزہ کی پٹی میں بجلی، خوراک، ایندھن یا پانی نہیں پہنچایا جائے گا۔چونکہ ہم وحشیوں سے لڑ رہے ہیں اور اس کے مطابق جواب دیں گے۔

اداکارہ گوہر خان نے فلسطین کے مزاحمت کار اور حماس کے کارکنان کی حمایت کی ہیں، انہوں نے حماس کے حق میں اور کئی دہائیوں سے مظلوم فلسطینیوں پراسرائیل  کے ظلم  وتشدد اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ظالم  مظلوم کب سےبن گیا ؟