Bharat Express DD Free Dish

Indian Muslims

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی نے کہا کہ آسام کے وزیر اعلیٰ ہندوستان کے پانچ بڑے جھوٹوں میں سے ایک ہیں۔ سچ یہ ہے کہ 1951 میں آسام میں مسلمانوں کی آبادی 24.68 فیصد تھی۔

عیدالاضحیٰ 2024 کے موقع پرفرزندان توحید خلوص وایثار کے ساتھ قربانی پیش کر رہے ہیں۔ یہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے۔

جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی نے مسلمانوں سے خاص اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ قربانی کے جانور کی کوئی تصویر سوشل میڈیا پرشیئر نہ کریں۔ 

نریندرمودی کی قیادت والی مرکزی حکومت میں مسلم نمائندگی ختم ہوگئی ہے۔ اس بارایک بھی مسلم کو وزیر نہیں بنایا گیا ہے۔ بی جے پی نے واحد مسلم امیدوار کو لوک سبھا الیکشن میں ٹکٹ دیا تھا، جسے ہارکا سامنا کرنا پڑا۔ مودی حکومت کی کابینہ کے آخری مسلم وزیر مختارعباس نقوی تھے۔

مولانا شہاب الدین رضوی نے کہا کہ تاریخی اٹالہ مسجد کی تعمیر فیروز شاہ نے 1393ء میں شروع کی تھی۔ ابراہیم شاہ شرقی نے 1408ء میں مسجد کی تعمیر مکمل کی۔ اٹالہ مسجد کو مکمل ہونے میں 15 سال لگے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مودی نے جو کہا کہ ان کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں وہ ان کی سوچ ہے، لیکن سچ یہ ہے کہ تعلقات بہتر ہونے سے بھارت کو زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔ پاکستان بھارت کو وسطی ایشیا تک رسائی دے سکتا ہے جو خاص طور پر شمالی بھارت کے لیے اہم ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی کے بیان پرجم کرسیاست ہو رہی ہے۔ اپوزیشن پارٹی حملہ آور ہیں۔ راہل گاندھی سے لے کراسدالدین اویسی تک نے وزیراعظم مودی اور بی جے پی پرتنقید کی ہے۔ اب اس پرجموں وکشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے ردعمل ظاہرکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مسلمان کبھی منگل سوتر نہیں چھینے گا۔

راجستھان کے بانسواڑہ میں کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ اس سے قبل جب ان کی حکومت تھی تو انہوں نے کہا تھا کہ ملک کی املاک پر پہلا حق مسلمانوں کا ہے۔ یعنی یہ مال جمع کرنے کے بعد کس کو تقسیم کیا جائے گا؟

امت شاہ نے کہا، یہ پیسہ کہاں جائے گا؟ اس کے لیے منموہن سنگھ کا وہ بیان یاد رکھیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ 'ملک کے وسائل پر پہلا حق اقلیتوں کا ہے، قبائلیوں، دلتوں کا نہیں...'

سابق پاکستانی کپتان جاوید میانداد نے داؤد کی بیٹی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میری بہو ماہ رخ بہت تعلیم یافتہ ہے۔ اس نے کانوینٹ اسکول سے پڑھائی کی اور پھر آگے کی تعلیم بھی ایک مشہور یونیورسٹی سے حاصل کی ہے۔