Bharat Express

India Vs Pakistan

پاکستان روانگی سے قبل راجیو شکلا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دورہ مکمل طور پر کرکٹ سے متعلق ہے اور اس میں کسی قسم کی کوئی سیاسی بات نہیں ہوگی۔ ساتھ ہی بی سی سی آئی کے نائب صدر راجر بنی نے کہا کہ میں اپنے سفر کا انتظار کر رہا ہوں۔ایشیا کپ پہلی بار ہائبرڈ ماڈل میں کھیلا جا رہا ہے۔

سری لنکا کے کولمبو میں گزشتہ چند دنوں سے شدید بارشوں کے ساتھ، ایشین کرکٹ کونسل ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے کے لیے جگہ میں تبدیلی پر غور کر رہی ہے۔ بھارت ایکسپریس کے ذرائع کے مطابق ٹیموں کو سری لنکا کی راجدھانی کی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور دمبولا کو متبادل جگہ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

India vs Pakistan: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایشیا کپ 2023 کا مقابلہ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ پاکستانی ٹیم نے سپر-4 اسٹیج کے لئے اب کوالیفائی کرلیا ہے۔

ایشیا کپ 2023 میں پاکستان کے خلاف مقابلے میں ہندوستانی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں محمد شمی کو جگہ نہیں ملی ہے۔ ٹیم انڈیا اس میچ میں تین تیز گیند بازوں کے ساتھ اتری ہے۔

ایشیا کے چوتھے مقابلے میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اہم مقابلہ کھیلا جا رہا ہے۔ حالانکہ اس میچ میں بارش رکاوٹ بن گئی ہے اورمیچ روک دیا گیا ہے۔

آخری بار دونوں ٹیمیں ون ڈے فارمیٹ میں 2019 کے ورلڈ کپ میں آمنے سامنے تھیں۔ اس میچ میں روہت شرما کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت نے پاکستان کو 89 رنز سے شکست دی۔

India vs Pakistan: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سری لنکا کے کینڈی میں 2 ستمبر کو مقابلہ کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں بارش سے خلل پڑنے کا امکان ظاہرکیا جا رہا ہے اور ایسے میں میچ منسوخ بھی ہوسکتا ہے۔

پاکستان کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ایشیا کپ کے پہلے میچ میں نیپال پر 238 رنوں کی بڑی جیت ہندوستان کے خلاف ہونے والے مقابلے سے پہلے ان کی ٹیم کو خوداعتمادی فراہم کرے گی۔

India vs Pakistan: ایشیا کپ 2023 میں ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں 2 ستمبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔ اس مقابلے کا دونوں ٹیموں کے فینس کو بے صبری سے انتظار ہے۔

پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اخترنے ہندوستان کی حمایت میں ایک بڑا بیان دیا ہے، جس سے پورے پاکستان میں کھلبلی مچ گئی ہے اور بحث کا بازار گرم ہے۔