Bharat Express

Asia Cup 2023: ہندوستان کے خلاف میچ سے قبل پاکستانی کپتان بابر اعظم کا بڑا دعویٰ، کہا- ’ہماری ٹیم ہندوستان سے بہتر…‘

Babar Azam On India vs Pakistan Match: بابر اعظم نے کہا کہ ہماری ٹیم پاکستان کے علاوہ سری لنکائی سرزمین پرمسلسل مقابلے کھیل رہی ہے۔ ہمارے کھلاڑی سری لنکائی حالات سے بہتر طریقے سے واقف ہیں۔

پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں سے زیادہ ہندوستان کے گھریلو کرکٹر کمائی کریں گے۔

Babar Azam On India vs Pakistan Match: ہندوستان-پاکستان مقابلے سے پہلے بیان بازی کا دور جاری ہے۔ اب پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ہندوستان کے خلاف مقابلے سے پہلے اپنی بات رکھی ہے۔ بابر اعظم نے کہا کہ ہماری ٹیم پاکستان کے علاوہ سری لنکائی سرزمین پر مسلسل مقابلے کھیل رہی ہے۔ ہمارے کھلاڑی سری لنکائی حالات سے بخوبی واقف ہیں۔ اس طرح ہندوستان کے خلاف ہماری ٹیم کو فائدہ ملے گا۔ پاکستانی کپتان نے کہا کہ ہم گزشتہ تقریباً دو ماہ سے سری لنکائی سرزمین پر کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

پاکستانی ٹیم کا پلڑا بھاری مانتے ہیں بابراعظم؟

بابراعظم نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ٹسٹ سیریز کے بعد افغانستان کے ساتھ سیریز کھیلے۔ اس کے علاوہ ہمارے کھلاڑیوں نے لنکا پریمیئرلیگ میں کھیلا۔ اس طرح کہا جاسکتا ہے کہ ہم حالات کو بہترطریقے سے سمجھتے ہیں۔ اس کے علاوہ بابراعظم نے اپنی ٹیم کی گیند بازی اور بلے بازی پر بات رکھی۔ بابراعظ نے کہا کہ نئی گیند کے ساتھ ہم نے ہمیشہ اچھی شروعات کی ہے۔ اس کے علاوہ ہمارے گیند بازوں نے مڈل اووروں میں شاندار گیند بازی کا نظارہ پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  Asia Cup 2023: ہندوستان-پاکستان میچ کے لئے ریزرو ڈے رکھنے پر ہنگامہ، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے کوچ نے ظاہر کی ناراضگی

بابراعظم نے اپنی ٹیم کی کارکردگی سے متعلق کہی یہ بڑی بات

پاکستانی کپتان بابراعظم نے کہا کہ صحیح ٹیم کامبینیشن بہت ضروری ہے۔ حالانکہ بابراعظم کا ماننا ہے کہ مڈل اوور میں پاکستانی گیند باز بہتر کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے گیند باز مڈل آرڈر اوورمیں وکٹ نہیں نکال پا رہے ہیں، لیکن آپ دیکھیں گے کہ ہم آخری اووروں میں شاندار گیند بازی کر رہے ہیں۔  خاص طور پر ہماری ٹیم کے تیز گیند باز آخری اووروں میں شاندارگیند بازی کا نظارہ پیش کر رہے ہیں۔ ہماری ٹیم کی اوورآل کارکردگی اچھی رہی ہے۔ اگرکوئی کھلاڑی پھیل رہی ہے، تو باقی کھلاڑی اس کی بھرپائی کر رہا ہے۔ یہ ہمارے لئے اچھی بات ہے۔

  بھارت ایکسپریس۔

Also Read