Bharat Express

Asia Cup 2023: ہندوستان-پاکستان میچ کے لئے ریزرو ڈے رکھنے پر ہنگامہ، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے کوچ نے ظاہر کی ناراضگی

Asia Cup 2023: ایشیا کپ 2023 کے سپر-4 راؤنڈ میں 10 ستمبر کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ اس بڑے مقابلے کے لئے ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔ اسے لے کر بنگلہ دیش اور سری لنکا کے کوچ نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔

ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 9 جون کو مقابلہ کھیلا جاسکتا ہے۔

Asia Cup 2023: سری لنکا کے ہیڈ کوچ کرس سلور ووڈ اور بنگلہ دیش کے ہیڈ کوچ چندیکا ہتھورا سنگھا نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سپر-4 راؤنڈ میچ کے لئے ریزرو ڈے رکھنے پرناراضگی کا اظہارکیا ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے جمعہ کے روز اعلان کیا تھا کہ اگر 10 ستمبرکو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ میں بارش میں خلل پڑا تو میچ 11 ستمبرکو دوبارہ کھیلا جائے گا۔

تاہم ٹورنامنٹ کے دیگر میچوں کے لئے کوئی ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا ہے۔ سپر-4 مرحلے کے تمام میچز کولمبو میں ہونے ہیں اورآئندہ چند روزتک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بنگلہ دیش کے ہیڈ کوچ چندیکا ہتھورا سنگھا نے کہا کہ وہ ایشیا کپ کے ‘پلیئنگ کنڈیشنز’ (میچوں کے لئے مقررکردہ قوانین) میں اچانک تبدیلی کی وجہ سے آگاہ نہیں ہیں۔ انہوں نے سری لنکا کے خلاف سپر 4 مرحلے کے میچ کے موقع پرکہا کہ ایشیا کپ میں ایک ٹیکنیکل کمیٹی ہے، جس کی نمائندگی ٹورنامنٹ میں شریک 6 ٹیمیں کر رہی ہیں۔

ہتھورا سنگھا نے اشارہ دیا کہ اس معاملے پرکوئی متفقہ فیصلہ نہیں کیا گیا اور ان کی ٹیم بھی میچوں کے لئے ریزرو ڈے رکھنا چاہے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مثالی نہیں ہے اورہم ایک اضافی دن بھی چاہیں گے۔

  بھارت ایکسپریس۔