کرکٹ آسٹریلیا نے انڈیا اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ سیریز کی خواہش ظاہرکی ہے۔
India vs Pakistan Match: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایشیا کپ 2023 کا تیسرا مقابلہ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے۔ اس مقابلے میں ہندوستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کے بعد ٹیم انڈیا کی اننگ 48.5 اووروں میں 266 رن بناکر سمٹ گئی تھی۔ اننگ بریک کے بعد سبھی کو امید تھی کہ جلد پھر سے مقابلہ شروع ہوگا، لیکن مسلسل بارش کے سبب میچ کو آخر میں منسوخ کئے جانے کا فیصلہ امپائروں نے لیا۔ پاکستان اب 3 پوائنٹ کے ساتھ سپر-4 میں پہنچ گئی ہے۔
ہندوستانی ٹیم کو مقابلہ منسوخ ہونے کے بعد ایک پوائنٹ تو ملا، لیکن انہیں سپر-4 میں اپنی جگہ کو یقینی کرنے کے لئے نیپال کے خلاف آئندہ مقابلے میں جیت حاصل کرنا بے حد ضروری ہے۔ ہندوستان اب 4 ستمبر کو پلّے کیلے اسٹیڈیم میں نیپال کے خلاف اپنیا دوسرا گروپ مقابلہ کھیلنے میدان پر اترے گی۔
پاکستانی تیزگیند بازوں کا نظرآیا جلوہ، ایشان اورہاردک نے کیا متاثر
اس میچ میں ہندوستانی ٹیم کی اننگ سے متعلق بات کی جائے تو ٹاس جیتنے کے بعد پہلے کھیلنے اتری ٹیم انڈیا کا پاکستانی تیز گیند بازوں کے سامنے جدوجہد واضح طور پر دیکھنے کو ملی۔ شاہین شاہ آفریدی نے روہت شرما اور وراٹ کوہلی کو بولڈ کرتے ہوئے ہندوستان کو شروع میں ہی 2 بڑے جھٹکے دے دیئے تھے۔ اس کے بعد 66 کے اسکورتک شبھمن گل اور شرے یس ایئربھی پویلین لوٹ گئے۔ یہاں سے ایشان کشن اور ہاردک پانڈیا نے اننگ کو سنبھالتے ہوئے پانچویں کے لئے سنچری شراکت کرنے کے ساتھ ٹیم کو ایک مضبوط پوزیشن میں پہنچانے کا کام کیا۔ ہاردک پانڈیا کے بلے سے جہاں 87 رن دیکھنے کو ملا وہیں ایشان کشن نے 82 رنوں کی اننگ کھیلی۔
پاکستانی ٹیم کے لئے ان کے تیز گیند بازوں نے اہم کردارنبھاتے ہوئے ہندوستانی ٹیم کے سبھی 10 وکٹ اپنے نام کئے۔ شاہین شاہ آفریدی نے 10 اووروں میں 35 رن دے کر 4 وکٹ حاصل کئے تو وہیں نسیم شاہ اور حارث روف کے کھاتے میں تین وکٹ حاصل کئے۔ اب پاکستان کی ٹیم سپر-4 میں اپنا پہلا مقابلہ 6 ستمبر کو لاہور کے اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔
بھارت ایکسپریس۔