Bharat Express DD Free Dish

India-Pakistan conflict

پاکستان نے آج ایک بارپھرجموں، پٹھان کوٹ، اری اور پونچھ وغیرہ میں ڈرون سے حملہ کیا ہے۔ جبکہ اری میں گولہ باری شروع کردی ہے۔ ہندوستانی فوج نے پاکستان کو جواب دیا ہے اورسبھی ڈرون کو مارگرایا ہے۔ وہیں بلیک آوٹ کردیا گیا ہے۔

ہندوستان-پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی اورآپریشن سندورکے بعد پاکستان کی سیاسی حالت بگڑتی جارہی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف پر دباؤ بڑھنے کے درمیان نواز شریف بحران سنبھالنے کے لئے میدان میں اتر آئے ہیں۔ انہوں نے سول ملٹری میٹنگ میں حصہ لے کرسیاسی حل تلاش کرنے پرزوردیا۔

خارجہ سکریٹری وکرم مصری نے بتایا، "امرتسرپرحملہ کرنے والے پاکستان کا بیان انتہائی حیران کرنے والا ہے۔ پاکستان نے ڈرون حملے کی ناکامی کے باوجود اپنے شہری ہوائی علاقوں کوبند نہیں کیا، جوکہ خطرناک اورغیرذمہ دارانہ ہے۔ اس سے نہ صرف پاکستان بلکہ انٹرنیشنل فلائٹس کی سیکورٹی بھی خطرے میں پڑگئی ہے۔"

ہندوستان-پاکستان کشیدگی کے درمیان بی سی سی آئی نے آئی پی ایل 2025 کا انعقاد ایک ہفتے کے لئے منسوخ کردیا ہے۔ بورڈ نے مرکز اور سبھی فرنچائزی اور اسٹیک ہولڈرز سے مشورے کے بعد یہ فیصلہ لیا ہے۔

باغ واڑی نے کہا، 'میں نے اپنے بیٹے تاج الدین سے بات کی اور اس نے کہا کہ سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے اور صوفیہ شاید مصروف ہے۔ بدھ کی صبح ٹی وی پر ہونے والے واقعے کے بعد سے، میرے پاس دوستوں اور گھر والوں کی فون کالز کا جواب دینے کے سوا کوئی کام نہیں ہے۔

پاکستانی گولی باری میں زخمی ہوئے لوگوں سے جموں میں ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے کہا کہ پاکستان نے عام لوگوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ اسے یہ بند کردینا چاہئے۔

ہندوستان-پاکستان سرحد پربڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان پاکستان کے ڈرون حملے کوہندوستانی فضائی دفاعی نظام نے ناکام بنا دیا۔ پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم سے پُرامن حل تلاش کرنے کی اپیل کی ہے۔ فوجی کارروائی کے بجائے سیاسی حل کی وکالت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے گناہ شہری جان سے ہاتھ دھورہے ہیں۔ ساتھ ہی خواتین اور بچے بے گھر ہورہے ہیں۔

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہونے کی وجہ سے بی سی سی آئی نے آئی پی ایل 2025 کو معطل کردیا ہے۔ آپریشن سندورکے بعد پاکستان نے ہندوستان کے کئی شہروں پر ڈرون اور میزائل سے حملے کئے، اس حملے کا اثرآئی پی ایل پر دیکھنے کو ملا۔

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ان دنوں زبردست کشیدگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ آپریشن سندور کے بعد پاکستان بوکھلایا ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حملے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ جموں فرنٹیئربی ایس ایف کے سانبا سیکٹر میں ایک بڑے دہشت گردانہ گروپ کے ذریعہ دراندازی کی کوشش کی گئی، جسے ہندوستانی فوج نے ناکام کردیا۔ اس کارروائی میں 7 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

وزارت خارجہ کے سکریٹری وکرم مصری نے پاکستان کے ذریعہ تین رافیل کو مار گرانے کے پاکستانی وزیراعظم اور لیڈران کے جھوٹے دعوے پر کہا کہ پاکستان اپنے وجود کے پہلے دن سے ہی جھوٹ بول رہا ہے اورجھوٹ پھیلا رہا ہے۔ جب ہندوستان پاکستان کا بٹوارہ ہوا اس وقت بھی پاکستان نے جموں کشمیرپردھاوا بولنے کے سلسلے میں اقوام متحدہ سے جھوٹ بولا۔