India-Pakistan Ceasefire: ہندوستان اور پاکستان میں آگے نہیں ہوگی لڑائی، دونوں ممالک سیزفائر پرمتفق، ڈونالڈ ٹرمپ کا دعویٰ
ہندوستان اورپاکستان کے درمیان سیز فائر ہوگیا ہے۔ یہ دعویٰ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کیا ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دونوں ممالک جنگ بندی کے لئے راضی ہوگئے ہیں۔ ہم نے دونوں کو منانے کی کوشش کی تھی، جس میں کامیاب ہوگئے۔
Sanjay Dutt’s message on India-Pakistan Tension: ’’دہشت گرد اب یہ سمجھ لیں کہ یہ ملک جھکتا نہیں…‘‘، ہند-پاک کشیدگی پر اداکار سنجے دت کا پیغام
مسلح افواج کی بہادری پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے، سنجو نے کہا کہ فوجی سرحد پر بے خوف کھڑے ہیں، ہر دہشت گردانہ حملے کا بہادری سے جواب دے رہے ہیں۔ وہ صرف سرحدوں کی حفاظت نہیں کر رہے ہیں، وہ ہر بچے کے خوابوں، ہر خاندان کے امن اور اس ملک کی روح کی حفاظت کر رہے ہیں۔ وہ حقیقی ہیرو ہیں اور میں ان میں سے ہر ایک کو سلام کرتا ہوں۔
PIB Fact Check: بھٹنڈہ ایئرفیلڈ بالکل محفوظ اور مکمل طور پر فعال ہے اور اس کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا، بھٹنڈہ ایئرفیلڈ کی تباہی کی خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں: پی آئی بی فیکٹ چیک
اس سلسلے میں مسلسل فرضی خبریں گردش کررہی ہیں اور اسے پی آئی بی چیک کررہا ہے۔ اس سے قبل ایک دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان کی جانب سے کیے گئے مبینہ سائبر حملے نے بھارت کے 70 فیصد بجلی کے گرڈ کو ناکارہ بنا دیا ہے۔ تاہم، ماہرین اور متعلقہ بھارتی حکام نے اس دعوے کو بے بنیاد اور غلط معلومات پر مبنی قرار دیا ہے۔
Iltija Mufti on India Pakistan Tension: ہند-پاک کشیدگی کے درمیان التجا مفتی کا بڑا بیان، کہا- ’دو ایٹمی طاقتیں…‘
سری نگرمیں ہو رہے دھماکوں سے متعلق التجا مفتی نے امن کی اپیل کی اور ہند-پاک کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا اظہارکیا۔ انہوں نے لکھا کہ امن کی خواہش انسانیت کی نشانی ہے، نہ کی حب الوطنی کی کمی۔
PIB Fact Check: بھارت کی بجلی کی فراہمی پر پاکستانی سائبر حملے کی خبریں جھوٹ پر مبنی قرار، پی آئی بی فیکٹ چیک میں یہ خبر بھی نکلی افواہ
بھارتی وزارت توانائی کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے بجلی کے نظام میں کسی بڑے سائبر حملے یا خرابی کی کوئی اطلاع نہیں ملی، اور تمام اہم تنصیبات معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں۔ اس دعوے کو افواہ اور غلط معلومات پھیلانے کی ایک کوشش قرار دیا گیا ہے۔
India-Pakistan Tensions: پاکستانی وزیر اعظم نے جوہری ہتھیاروں کی نگرانی کرنے والی باڈی کا اجلاس کیا طلب… لیکن پاکستانی فوج نے…
جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسیوں کے درمیان کشیدگی اس ہفتے بڑھ گئی جب دونوں نے ایک دوسرے پر ڈرون اور دیگر جنگی سازوسامان بھیج کر فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام لگایا، جس سے کم از کم 48 افراد ہلاک ہوئے۔
Operation Sindoor Update: ’آپریشن سندور‘ میں ہلاک ہوئے تھے پاکستان کے یہ 5 بڑے دہشت گرد، قندھار ہائی جیک کا ماسٹر مائنڈ بھی شامل
ہندوستانی فوج کے آپریشن سندور میں مارے گئے دہشت گردوں سے متعلق بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ حکومت نے ان کے نام اور ان کی تنظیم سے متعلق جانکاری دی ہے۔ مارے گئے پانچوں دہشت گرد جیش محمد اور لشکر طیبہ کے سرگرم رکن تھے۔
Pakistan on India-Pakistan Tensions: پاکستان سرینڈرکرنے کی دہلیزپر! وزیرخارجہ اسحاق ڈارکرنے لگے امن کی بات، کہا- ‘اگرہندوستان رکا تو ہم بھی پیچھے ہٹنے کوتیار’
ہندوستان اورپاکستان میں بڑھتی کشیدگی کے درمیان پاکستان کے وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر ہندوستان رکا توہم بھی رکنے کے لئے تیارہیں۔
Marco Rubio speaks to S Jaishankar: مارکو روبیو نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے بات کی، کہا- مذاکرات بحال کرنے کے طریقے تلاش کریں دونوں فریقین
مارکو روبیو نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے ایسے وقت میں بات کی جب پاکستان مسلسل ڈرونز سے ہندوستانی علاقوں پر حملے کر رہا ہے، جس کا ہندوستانی فوج منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔
پاکستان کو دیئے جانے والے آئی ایم ایف قرض کے خلاف ہندوستان نے کیوں نہیں کی ووٹنگ؟ کانگریس نے اٹھائے سوال
ہندوستان نے پاکستان کودیئے جانے والے آئی ایم ایف قرض کے خلاف ووٹنگ سے دوری بنالی۔ اس پرکانگریس نے سوال اٹھایا۔ کانگریس نے 29 اپریل کوہی مطالبہ کیا تھا کہ ہندوستان-پاکستان کے خلاف ووٹنگ کرے، لیکن مودی حکومت ووٹنگ سے پیچھے ہٹ گئی۔





