Bharat Express DD Free Dish

India-Pakistan Ceasefire: ہندوستان اور پاکستان میں آگے نہیں ہوگی لڑائی، دونوں ممالک سیزفائر پرمتفق، ڈونالڈ ٹرمپ کا دعویٰ

ہندوستان اورپاکستان کے درمیان سیز فائر ہوگیا ہے۔ یہ دعویٰ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کیا ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دونوں ممالک جنگ بندی کے لئے راضی ہوگئے ہیں۔ ہم نے دونوں کو منانے کی کوشش کی تھی، جس میں کامیاب ہوگئے۔

ڈونالڈ ٹرمپ نے ہند-پاک کے درمیان جنگ بندی کا دعویٰ کیا۔

ہندوستان اورپاکستان کے درمیان جنگ بندی ہوگئی ہے۔ یہ دعویٰ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کیا ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک جنگ بندی کے لئے راضی ہوگئے ہیں۔ ہم نے دونوں کو منانے کی کوشش کی تھی، جس میں ہم کامیاب ہوگئے۔ ٹرمپ نے دونوں ممالک کے درمیان امن وامان قائم ہونے کے لئے مبارکباد دی ہے۔

ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک میں جو ماحول بن رہا تھا، اسے فوراً ختم کرنا ضروری تھا۔ ہم نے رات سے اس کی کوشش شروع کی اوردونوں ملک راضی ہوگئے۔ اب دونوں سیز فائرکو تیار ہیں۔

 

مارک روبیو نے کیا کہا؟

جے ڈی وینس اورمیں نے ہندوستان اورپاکستان کے سینئرافسران کے ساتھ بات چیت کی ہے، جن میں وزیراعظم نریندر مودی اور شہباز شریف، وزیرخارجہ سبرامنیم جے شنکر، فوجی سربراہ عاصم منیراور قومی سلامتی کے مشیراجیت ڈوبھال اورعاصم ملک شامل ہیں۔ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہندوستان اورپاکستان کی حکومتوں نے فوراً جنگ بندی پررضامندی ظاہرکی ہے اورایک غیر جانبدارمقام عالمی موضوعات پر مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم وزیراعظم نریندرمودی اور شہباز شریف کی طرف سے پرامن راستے کا انتخاب کرنے میں دکھائی دینے والے وژن، دانشمندی اورسفارتی ذہانت کی تعریف کرتے ہیں۔

روبیو نے کی تھی عاصم منیرسے بات

ہفتہ کی صبح امریکہ کے وزیرخارجہ مارک روبیو نے پاکستانی فوج کے سربراہ عاصم منیرسے بات کی تھی۔ روبیو نے منیر سے پُرامن رہنے کے لئے کہا تھا۔ روبیو کا کہنا تھا کہ بات کو آگے بڑھانے سے پاکستان کو نقصان ہوگا۔ روبیو نے دونوں ممالک کے درمیان امن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرنے کی بات کہی تھی۔

ٹرمپ کے بیان پر پاکستان کا ردعمل

ڈونالڈ ٹرمپ کے بیان پرپاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارنے بیان دیا ہے۔ ڈارنے کہا ہے کہ ہم سیزفائرکے لئے راضی ہیں۔ آگے جوبھی ہوگا، اسے ہم قبول کریں گے۔ آپ کو بتادیں کہ محمد اسحاق ڈاراس سے پہلے عجیب وغریب بات کررہے تھے۔ کبھی وہ دھمکی آمیز باتیں کرتے تھے تو کبھی ہندوستان سے جنگ بند کرنے کی اپیل کرنے لگتے تھے۔ بہرحال امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اعلان پرانہوں نے مہرلگائی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read