Bharat Express

Nawaz Sharif on Pakistan Political Crisis: شہباز شریف کے ہاتھ سے نکل گیا پاکستان! بھائی کو بچانے کے لئے نواز شریف نے اٹھایا یہ بڑا قدم

ہندوستان-پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی اورآپریشن سندورکے بعد پاکستان کی سیاسی حالت بگڑتی جارہی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف پر دباؤ بڑھنے کے درمیان نواز شریف بحران سنبھالنے کے لئے میدان میں اتر آئے ہیں۔ انہوں نے سول ملٹری میٹنگ میں حصہ لے کرسیاسی حل تلاش کرنے پرزوردیا۔

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کو بڑے بھائی نواز شریف نے ہندوستان کے ساتھ کشیدگی ختم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ہندوستان اورپاکستان کے درمیان چل رہی فوجی کشیدگی اور”آپریشن سندور“ کے بعد پاکستان کی داخلی سیاست میں بھی بڑا الٹ پھیر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف پردباؤ مسلسل بڑھتا جارہا ہے۔ نہ صرف اپوزیشن بلکہ فوج کے اندرسے بھی سوال اٹھنے لگے ہیں۔ اس حالات میں تین بار کے سابق وزیراعظم نوازشریف خود میدان میں اترآئے ہیں۔ نوازشریف نے وزیراعظم کی رہائش گاہ پرہوئی ہائی لیول سول ملٹری میٹنگ میں حصہ لے کراشارہ دے دیا کہ وہ اب پردے کے پیچھے نہیں، بلکہ کھل کرسرگرم رول میں ہیں۔

نواز شریف کی واپسی ایسے وقت میں ہوئی ہے، جب ہندوستان نے پلوامہ حملے کے بعد کی طرح ایک بارپھرپاکستان پر فوجی دباؤ بڑھا دیا ہے۔ آپریشن سندور کے تحت ہندوستانی فضائیہ نے جوابی کارروائی میں پاکستان کے کئی فوجی ٹھکانوں کونشانہ بنایا۔ اس درمیان شہباز شریف کی سفارتی حکمت عملی ناکام ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ حالات کو سنبھالنے اورامن وامان کی سمت میں پہل کرنے کے لئے نواز شریف نے خود کمان سنبھالی ہے۔ وزیراعظم کی رہائش گاہ پر ہوئی میٹنگ میں انہوں نے شہبازشریف کوہندوستان کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی سمت میں سفارتی کوششیں تیزکرنے کا مشورہ دیا ہے۔

پاکستان میں بڑے بھائی کی واپسی

نواز شریف لمبے وقت سے ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو معمول پرلانے کے حق میں رہے ہیں۔ چاہے 1999 کی لاہوربس یاترا ہویا پھر 2015 میں ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی کا لاہوردورہ۔ نوازشریف نے کئی باردوستی کی پہل کی۔ ایسے میں موجودہ بحران کو دیکھتے ہوئے انہیں پھرسے بیک چینل ڈپلومیسی کے محاذ پرسرگرم کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ہندوستان اورپاکستان کے قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان خفیہ مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔ ان بیک ڈورکوششوں کوتقویت دینے میں نوازشریف کا کردارسمجھا جاتا ہے۔

جوابی کارروائی سے پاکستان پست

حالانکہ پاکستان کی صورتحال مسلسل خراب ہوتی جا رہی ہے۔ ہندوستان کی جوابی فوجی کارروائی کے جواب میں پاکستان نے بھلے کچھ فائٹرجیٹس گرانے کا دعویٰ کیا ہو، لیکن بین الاقوامی اسٹیج پراسے حمایت نہیں مل رہی ہے۔ امریکہ اوریوروپی ممالک نے ہندوستان کے اپنے دفاع کے حق کو منظوری دی ہے اورپاکستان کو دہشت گردی کے خلاف سختی سے قدم اٹھانے کی وارننگ دی ہے۔ اس سب کے درمیان نواز شریف کی واپسی شہبازحکومت کو کچھ راحت دینے کی کوشش ضرور ہے، لیکن داخلی سیاسی بحران اورعالمی دباؤ کے درمیان ان کا راستہ آسان نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:  Mirwaiz Umar Farooq on India-Pakistan Tensions: خطبہ جمعہ میں پاکستان کا ذکرکرکے حریت کانفرنس صدر میر واعظ عمرفاروق کا بڑا بیان،’جب بھی کشیدگی ہوتی ہے تب…’

اب نواز شریف خود سنبھالیں گے کمان

موجودہ حالات میں یہ واضح ہوگیا ہے کہ پاکستان کی باگ ڈور اب پوری طرح نواز شریف کے ہاتھ میں جانے لگی ہے۔ فوج اور سول لیڈرشپ کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے، بین الاقوامی دباؤ میں کمی اورہندوستان کے ساتھ کشیدگی کم کرنے جیسے اہم ایشوزپرسرگرم ہوگئے ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا ان کی کوششیں رنگ لائیں گی یا پاکستان ایک اور بڑے سیاسی بحران کی طرف بڑھ رہا ہے؟

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read