Bharat Express DD Free Dish

Pakistan Political Crisis

پاکستان کی سیاست میں اس وقت ہلچل مچ گئی، جب بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ اختر مینگل نے کھلے عام پاکستان سے علیحدگی کا مطالبہ کر دیا۔ لاہور میں منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ اب پاکستان کے ساتھ رہنا ممکن نہیں رہا۔

پاکستان میں نئے دفاعی سربراہ عاصم منیر کی تقرری کا نوٹیفیکیشن التوا کا شکار ہے۔ اس دوران ان کے قریبی بلال بن ثاقب نے وزیراعظم دفتر سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کی بہن علیمہ خان کے خلاف ایک اور غیر ضمانتی وارنٹ جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے علیمہ خان کی جائیدادوں کی تفصیلی معلومات پیش کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

راولپنڈی کی ایک انسدادِ دہشت گردی عدالت (ATC) نے پیر کے روز پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کو گرفتار کرے۔

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈاپور نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے یہ استعفیٰ عمران خان کے حکم پر دیا ہے۔

عمران خان کے ان بیانات نے پاکستان کی سیاسی فضا کو مزید گرما دیا ہے، جب کہ پی ٹی آئی نے 5 اگست سے ملک گیر احتجاجی مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان حالات میں ملک میں سیاسی کشیدگی میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ہندوستان-پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی اورآپریشن سندورکے بعد پاکستان کی سیاسی حالت بگڑتی جارہی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف پر دباؤ بڑھنے کے درمیان نواز شریف بحران سنبھالنے کے لئے میدان میں اتر آئے ہیں۔ انہوں نے سول ملٹری میٹنگ میں حصہ لے کرسیاسی حل تلاش کرنے پرزوردیا۔

پی ٹی آئی کے جلسے میں پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر، اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کی بھی جلسے میں شرکت کی، جبکہ جلسے میں حماد اظہر بھی منظر عام آئے اور خطاب بھی کیا۔

17 فروری کو اسلام آباد میں دونوں جماعتوں کی رابطہ کمیٹیوں کا اجلاس ہوا۔ ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت سازی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے کہا کہ یہ تبدیلی دھیرے دھیرے کی جائے گی تاکہ پاکستان میں عوامی سطح پر کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو ۔جیسا کہ ماضی میں کچھ دوسرے ممالک میں دیکھا گیا ہے۔