Bharat Express DD Free Dish

Mehbooba Mufti big appeals to India-Pakistan: ’جیواور جینے دو…‘ روتے ہوئے محبوبہ مفتی نے ہندوستان-پاکستان سے کی یہ بڑی اپیل

ہندوستان-پاکستان سرحد پربڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان پاکستان کے ڈرون حملے کوہندوستانی فضائی دفاعی نظام نے ناکام بنا دیا۔ پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم سے پُرامن حل تلاش کرنے کی اپیل کی ہے۔ فوجی کارروائی کے بجائے سیاسی حل کی وکالت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے گناہ شہری جان سے ہاتھ دھورہے ہیں۔ ساتھ ہی خواتین اور بچے بے گھر ہورہے ہیں۔

جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی۔ (فائل فوٹو)

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستان نے ہندوستان پر ڈرون سے حملہ کیا، لیکن ہندوستانی فضائی دفاعی نظام (انڈین ایئر ڈیفنس سسٹم) نے اس کے منصوبوں پرپانی پھیردیا۔ اس درمیان پی ڈی پی سربراہ اورجموں وکشمیرکی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے ہندوستان اورپاکستان کے وزرائے اعظم سے پُرامن حل تلاش کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے فوجی مداخلت نہیں بلکہ سیاسی حل تلاش کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔

محبوبہ مفتی نے کہا، ’’ہندوستان اورپاکستان کے د رمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ بدقسمتی سے یہ سرحد کے دونوں طرف بے قصورلوگوں کی جان لے رہا ہے۔ اس مشکل وقت میں میرا مکمل یقین ہے کہ احتیاط بہت ضروری ہے۔ دونوں ممالک کے لیڈران اورفوجی کمانڈروں کو صورتحال کوکنٹرول میں کرنے کے لئے ایک ساتھ آنا چاہئے اوراس جدوجہد کے نتائج بھگت رہے بے قصورشہریوں کی سیکورٹی اوربھلائی کودینی چاہئے۔ پُرامن حل تلاش کرنا اورجان ومال کے نقصان کوروکنا ضروری ہے۔‘‘

خواتین اور بچے ہو رہے ہیں بے گھر: محبوبہ مفتی

انہوں نے کہا، ’’جیسا کہ آپ سبھی ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کی صورتحال سے واقف یہں۔ سرحد پر لوگ، خواتین اور بچے بے گھرہو رہے ہیں اور خوفزدہ ہیں۔ دونوں طرف سے شہری مارے جا رہے ہیں، جنہوں نے کبھی اس کارروائی کی حمایت نہیں کی۔ چاہے پلوامہ ہو یا پہلگام، دونوں نے ہمیں خطرے کی دہلیزپرلاکرکھڑا کردیا ہے۔ اس کو کوئی حل نہیں ہوگا۔‘‘

پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا، ’’میں دونوں قیادت سے حملوں کوروکنے کی اپیل کرتی ہوں کیونکہ ہمارے بچے مارے جا رہے ہیں۔‘‘ یہ بات کہتے ہوئے محبوبہ مفتی جذباتی ہوگئیں اوران کے آنسوچھلک پڑے۔ انہوں نے کہا، ’’دونوں ملک کچھ حد تک برابرنقصان کا دعویٰ کر رہے ہیں، تو وہ ہمارے بچوں کوکیوں ماررہے ہیں۔ میں وزیراعظم مودی سے اپیل کرتی ہوں، جنہوں نے یوکرین جنگ کے وقت کہا تھا کہ جب انہوں نے مداخلت کی توجنگ رک گیا۔‘‘

محبوبہ مفتی نے میڈیا پربولا حملہ

اس کے علاوہ انہوں نے میڈیا پرحملہ کرتے ہوئے کہا، ’’میں دونوں طرف کے میڈیا سے گزارش کرتی ہوں۔ انہوں نے ساری حدیں پارکردیں۔ کچھ لوگوں نے نشرکیا کہ اسلام آباد برباد ہوگیا۔ اس کا کردارلوگوں کوٹھیک کرنے کی ہونی چاہئے۔ حالانکہ وہ ایسا نہیں کررہے ہیں۔ لوگوں کو ڈرا رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے دعوے ایک دوسرے کے مخالف ہیں، لیکن اصلی کہانیاں دونوں ممالک کے اسپتالوں کی ہیں۔ جیواور جینے دو، انہیں (پاکستان) امن سے رہنا چاہئے اوردوسروں کوبھی امن سے رہنے دینا چاہئے۔ اصل وجہ کا علاج کرنے کے لئے فوج کوئی حل نہیں ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read