Bharat Express DD Free Dish

Omar Abdullah On Pakistan: جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کا بڑا بیان، ‘پاکستان ہتھیارڈال دے، نہیں تو…’

پاکستانی گولی باری میں زخمی ہوئے لوگوں سے جموں میں ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے کہا کہ پاکستان نے عام لوگوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ اسے یہ بند کردینا چاہئے۔

جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ۔ (فائل فوٹو)

Omar Abdullah On Pakistan: جموں وکشمیرمیں سرحد پرپاکستان کی گولہ باری کے درمیان وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے کہا کہ بہت نقصان ہوگیا۔ پاکستان اب ہتھیارڈال دے، نہیں توان کا ہی نقصان ہوگا۔ عمرعبداللہ نے کہا، ”پاکستان کی طرف سے عام لوگوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ جموں شہرپرڈرون سے حملہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ 1971 کی جنگ کے بعد پہلی بارجموں کونشانہ بنایا گیا ہے۔ ہمارے سیکورٹی کے جوان نے سبھی ڈرون کوناکام کردیا۔ ایک بھی ڈرون نشانے تک نہیں پہنچا۔ کشمیرمیں بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی۔”

یہ حالات ہم نے نہیں بنائے: عمرعبداللہ

وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے کہا، ”یہ حالات ہم نے نہیں بنائے ہیں۔ پہلگام میں ہمارے لوگوں پر حملہ ہوا، بے گناہ لوگوں کو مارا گیا۔ اس کا ہمیں جواب دینا تھا۔ اب پاکستان کی طرف سے اسے بڑھایا جا رہا ہے۔ اس میں پاکستان کو نہ فائدہ ہے اورنہ ہی کامیابی ہوگی۔ بہترہوگا کہ وہ اپنے بندوق کو خاموش کرے۔ کل رات کوجو ہوا، وہ بڑھاوا دینا چاہتے ہیں، اس سے انہیں ہی نقصان ہوگا۔ عقل سے انہیں کام لینا چاہئے۔”

پونچھ میں بہت نقصان ہوا: وزیراعلیٰ

جموں دورے پرگئے عمرعبداللہ نے کہا کہ پاکستانی گولی باری سے پونچھ میں بہت نقصان ہوا ہے۔ سب سے زیادہ لوگوں کی موت پونچھ میں ہوئی ہے، زخمی بھی پونچھ کے زیادہ لوگ ہوئے ہیں۔ جموں اسپتال میں داخل سبھی لوگ پونچھ سے ہیں۔ شدید طورپرزخمیوں کوپی جی آئی چنڈی گڑھ شفٹ کیا گیا ہے۔ پونچھ میں حالات کافی خراب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  Mehbooba Mufti big appeals to India-Pakistan: ’جیواور جینے دو…‘ روتے ہوئے محبوبہ مفتی نے ہندوستان-پاکستان سے کی یہ بڑی اپیل

واضح رہے کہ جموں وکشمیرکے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کا بدلہ لینے کے لئے ہندوستان نے آپریشن سندورکوانجام دیا۔ اس کے بعد سے پاکستان مسلسل سرحد پرگولہ باری کررہا ہے۔ پاکستان نے ملک کے 15 شہروں پرڈرون اورمیزائل سے حملے کی بھی کوشش کی۔ اسے ایئرڈیفنس سسٹم نے وقت رہتے ہی تباہ کردیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read