
وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ میں ہندوستان-پاکستان کے درمیان کشیدگی کی جانکاری دی گئی۔
ہندوستان-پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ میں کرنل صوفیہ قریشی نے بڑی جانکاری دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ “9-8 مئی کی رات پاکستان نے فوجی ٹھکانوں کونشانہ بنانے کے مقصد سے حملہ کیا۔ اتنے بڑے ڈرون حملے کا مطلب یہ تھا کہ وہ ہندوستان کے ایئرڈیفنس سسٹم کی طاقت کا پتہ لگانا چاہتے تھے۔ یہ ڈرون ترکیہ کے تھے۔ ہندوستان نے بیشترڈرون کو تباہ کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے 36 مقامات پر400 سے زیادہ ڈرون سے حملہ کیا۔”
ترکیہ کے ڈرون سے ہوا حملہ
کرنل صوفیہ قریشی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ “ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ پاکستان نے جس ڈرون کا استعمال کیا وہ ترکیہ کے تھے۔ بٹھنڈا فوجی ٹھکانوں کونشانہ بنایا گیا، یواے وی سے کوشش کی تھی، جسے تباہ کردیا گیا۔ جموں وکشمیرمیں ہندوستانی فوج کے کچھ جوانوں کونقصان پہنچا ہے۔ جبکہ پاکستانی فوج کوبھی بڑا نقصان پہنچا۔”
MEA Press Conference LIVE : ‘OPERATION SINDOOR’ पर MEA की तीसरी Press Conference | Pakistan#OperationSindoor #MEA #MidnightStrike #indiastrikesback #TerrorHideoutsDestroyed #nationalsecurity #IndiaTakesRevenge #pahalgamattack #BharatExpress https://t.co/BQeYbZM8pZ
— Bharat Express (@BhaaratExpress) May 9, 2025
کرنل صوفیہ قریشی نے کہا، “ہندوستان نے 4 جوابی ڈرون لانچ کئے۔ پاکستان اپنے شہری طیارے کوڈھال بنا رہا ہے۔ حملے کے درمیان پاکستان نے کراچی سے لاہورکی فلائٹ جاری رکھی تھیں۔ حملے کے درمیان پاکستان نے دمام سے لاہورکی فلائٹ لینڈ کروائی۔ ہندوستان نے شہری طیارے کونقصان نہیں ہونے دیا۔”
#WATCH | Delhi: Wing Commander Vyomika Singh says, “…Pakistan did not close its civil airspace despite it launching a failed unprovoked drone and missile attack on 7 May at 08:30 hours in the evening. Pakistan is using civil airliner as a shield, knowing fully well that its… pic.twitter.com/U73YyFYj6h
— ANI (@ANI) May 9, 2025
پاکستان کے 4 ایئرڈیفنس سائٹس پرڈرون داغے گئے: ہندوستان
ونگ کمانڈرویومیکا سنگھ نے کہا، “پاکستانی حملے کے جواب میں پاکستان کے چارایئرڈینس سائٹس پرمسلح ڈرون داغے گئے۔ ان میں سے ایک ڈرون ایڈی رڈارکوبرباد کرنے میں اہل تھا۔ پاکستان نے بھاری کیلیبروالی توپوں اورمسلح ڈرونوں کا استعمال کرکے لائن آف کنٹرول پار کرکے گولی باری بھی کی، جس کے نتیجے میں ہندوستانی فوج کے کچھ جوانوں کوچوٹیں آئی ہیں۔ ہندوستان کی جوابی کارروائی میں پاکستانی فوج کوبھی زبردست نقصان اٹھانا پڑا۔”
پاکستان کی وجہ سے بین الاقوامی پروازوں کی سیکورٹی بھی خطرے میں: ہندوستان
خارجہ سکریٹری وکرم مصری نے بتایا، “امرتسرپرحملہ کرنے والے پاکستان کا بیان انتہائی حیران کرنے والا ہے۔ پاکستان نے ڈرون حملے کی ناکامی کے باوجود اپنے شہری ہوائی علاقوں کوبند نہیں کیا، جوکہ خطرناک اورغیرذمہ دارانہ ہے۔ اس سے نہ صرف پاکستان بلکہ انٹرنیشنل فلائٹس کی سیکورٹی بھی خطرے میں پڑگئی ہے۔”
#WATCH | Delhi: Foreign Secretary Vikram Misri says, “… These provocative and escalatory actions taken by Pakistan last night were targeted at Indian cities and civilian infrastructure in addition to military establishments. Indian armed forces responded proportionately,… pic.twitter.com/11bXPv7Jt4
— ANI (@ANI) May 9, 2025
ننکانہ صاحب گرودوارے پر حملے کی جھوٹ پھیلا رہا ہے پاکستان: وزارت خارجہ
وکرم مصری نے مزید بتایا، “اپنی حرکتوں کوقبول کرنے کے بجائے، پاکستان نے یہ بے بنیاد اورتوہین آمیزدعویٰ کیا کہ یہ ہندوستانی مسلح افواج ہیں، جوامرتسرجیسے اپنے ہی شہروں کونشانہ بنا رہے ہیں اورپاکستان پرالزام لگانے کی کوشش کررہا ہے۔ جیسا کہ اس کا ماضی رہا ہے، وہ ایسی حرکتوں میں ملوث ہیں۔ پاکستان نے غط اطلاعات پھیلائیں کہ ہندوستان نے ڈرون حملے کے ذریعہ ننکانا صاحب گرودارے کو نشانہ بنایا، جوکہ ایک اورسفید جھوٹ ہے۔ پاکستان فرقہ وارانہ تنازعہ پیدا کرنے کے ارادے سے صورتحال کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی پوری کوشش کررہا ہے۔”
#WATCH | Delhi: On Pakistan targeting schools and religious places along the LOC, Foreign Secretary Vikram Misri says, “… During heavy shelling across the LOC in the early morning of 7 May, a shell fired from Pakistan landed just behind the Christ School in Poonch. The shell… pic.twitter.com/yvG3FBYkpJ
— ANI (@ANI) May 9, 2025
ہندوستان نے ذمہ داری سے دیا جواب: وکرم مصری
وکرم مصری نے مزید بتایا، “آج آئی ایم ایف کی میٹنگ چل رہی ہے، ہم میٹنگ میں اپنا موقف رکھیں گے۔ ان باتوں پرہمارا نظریہ ساتھی اراکین کے ساتھ شیئرکیا جائے گا۔ آگے کا فیصلہ بورڈ کوکرنا ہے۔ ہندوستان نے آج صبح پاکستان کی طرف سے کی گئی سرگرمیوں کی ذمہ داری سے اوربہترطریقے سے جواب دیا ہے۔”
#WATCH | Delhi: On whether the Kartarpur Sahib Corridor is operational or not, Foreign Secretary Vikram Misri says, “… In view of the existing security scenario, the services of the Kartarpur Sahib Corridor have been suspended till further directions…” pic.twitter.com/DjwmovNCzn
— ANI (@ANI) May 9, 2025
فرقہ وارانہ تنازعہ پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے پاکستان: ہندوستان
خارجہ سکریٹری وکرم مصری نے کہا، “پاکستان نے ہندوستانی سرحد میں خلاف ورزی کی۔ پاکستان فرقہ وارانہ تنازعہ پیدا کرنے کے ارادے سے صورتحال کوفرقہ وارانہ رنگ دینے کی پوری کوشش کررہا ہے۔ پاکستانی حملے میں پونچھ کے دواسکولی بچوں کی موت ہوگئی۔” انہوں نے بتایا کہ “7 مئی کی صبح ایل اوسی پر بھاری گولی باری کے دوران، پاکستان کی طرف سے داغا گیا ایک گولی پونچھ میں کرائسٹ اسکول کے ٹھیک پیچھے گرا۔ پاکستان کی طرف سے داغا گیا گولہ اسکول کے دو طلبا کے گھرپر لگا، جنہوں نے بدقسمتی سے اپنی جان گنوا دی اور ان کے والدین زخمی ہوگئے۔ اتفاق سے اسکول بند تھا۔ ورنہ مزید نقصان ہوسکتا تھا۔ پاکستان گرودواروں، چرچوں اور مندروں سمیت پوجا کے مقامات کو نشانہ بنا رہا ہے اوران پر گولہ باری کررہا ہے۔”
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔