Bharat Express

Hamas Israel War

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کی فضائیہ نے غزہ شہر میں ’ابن الہیثم‘ اسکول کے نام سے مشہور کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر پر حماس کے عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا۔

الجزیرہ عربی کی رپورٹ کے مطابق، شمالی غزہ میں شہری دفاع کے ڈپٹی ڈائریکٹر ابو العبد مرسی جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے العالمی علاقے میں بمباری میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ مارے گئے ہیں۔

ایک طرف حماس اپنی شرطوں پر جنگ بندی چاہتا ہے تو وہیں دوسری جانب اسرائیل اپنی ضد پر قائم ہے ، درمیان میں امریکہ ایک ایسا راستہ نکالنے کی کوشش کررہا ہے جس پر حماس اور اسرائیل دونوں کیلئے خوشی خوشی چلنا مشکل ہورہا ہے۔

درحقیقت حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں حماس نے کہا ہے کہ اگر جنگ بندی کا معاہدہ نہیں ہوا تو دیگر یرغمالی بھی کفن میں اپنے گھروں کو واپس جانے والے ہیں۔ دراصل حماس ناراض ہے کہ ایک طرف اسرائیل اپنے قیدیوں کی رہائی چاہتا ہے تو دوسری طرف اس کی فوج مسلسل حملے کر رہی ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ امریکا اسرائیل کے دباؤ میں کام کر رہا ہے۔ اسرائیل نے اس تجویز میں نئی ​​شرائط شامل کی ہیں، جو ہمارے لیے قابل قبول نہیں۔

اسرائیل کے آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہیلوی نے (سنوار) کو تلاش کرنے، ان پر حملہ کرنے” اور حماس کو نیا لیڈر مقرر کرنے پر مجبور کرنے کا عزم کیا ظاہر کیا ہے۔وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایک فوجی اڈے پر خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کے اپنے دفاع کے عزم کا اعلان کیا۔

اس خط میں کہا گیا ہے کہ ہمیں اسرائیل کو فوجی ہتھیاروں اور جنگی سامان کی سپلائی کے لیے مختلف ہندوستانی کمپنیوں کو برآمدی لائسنس اور اجازت جاری رکھنے پر تشویش ہے۔

تحریک لبیک پاکستان کے ہزاروں حامیوں نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کی مذمت کے لیے گزشتہ ہفتے دارالحکومت کے قریب ایک ریلی نکالی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نیتن یاہو کو دہشت گرد قرار دیا جائے، اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے اور فلسطینیوں کو امداد بھیجی جائے۔

حماس کے سینئر رہنما کے مطابق حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ نے بین الاقوامی ثالثوں قطر اور مصر کو جنگ بندی سے متعلق جنگ بندی پر مذاکرات ختم کرنے کے بارے میں آگاہ کیا۔ یہ معاہدہ امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے رواں سال مئی میں تجویز کیا گیا تھا۔

گزشتہ سال 7 اکتوبر کو حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا تھا۔ اس کے بعد اسرائیل نے حماس کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے شروع کر دیے۔ حزب اللہ نے حماس کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیل کی جانب راکٹ داغے۔ اس کے بعد سے لبنان اسرائیل سرحد پر کشیدگی بڑھ گئی ہے۔