Bharat Express DD Free Dish

Gaza Under Attack

غزہ پٹی پر اسرائیلی فوج کا حملہ چوتھے روز بھی جاری ہے جب اس کی زمینی افواج نے شمالی اور جنوبی غزہ پر حملہ کیا اور اسرائیلی وزیر دفاع نے اس کے ساحلی علاقے پر قبضے کی دھمکی دی۔

اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے بدھ کے روز کہا کہ گزشتہ دو دنوں کے فضائی حملے ’صرف شروعات‘ ہیں۔ اس کے بعد مزید سنگین حملے ہوں گے، اور تم اس کی پوری قیمت چکاؤ گے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ پر جان لیوا حملوں کے بعد غزہ کے متعدد علاقوں کے رہائشیوں کو ’’فوری طور پر علاقہ خالی کرنے‘‘ کی دھمکی ہے۔ اسرائیل کے تازہ حملوں نے صرف کچھ ہی گھنٹوں کے اندر کم از کم 404 فلسطینیوں کی جان لے لی ہے اور 562 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

جنگ بندی کی بات چیت کے دوران اسرائیل نے منگل کو غزہ پر اپنے حملے دوبارہ شروع کر دیے، جس نتیجے میں کم از کم 330 افراد ہلاک ہو گئے۔مقامی وقت کے مطابق صبح 2 بجے شروع کیا گیا یہ حملہ 19 جنوری کو جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے فلسطینی سرزمین پر ہونے والا سب سے مہلک حملہ ہے۔

صدر ٹرمپ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف کے دفتر سے جاری ہونے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس بہت بری شرط لگا رہا ہے جیسے وقت اس کے ساتھ ہے اور بلکہ ایسا نہیں ہے

دوسری جانب فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ معاہدے کے دوسرے مرحلے پر بات چیت شروع کرنے کےعز م کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ فائر بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے ضمن میں حماس کی جانب سے ہفتے کو 6 اسرائیلی یرغمالی حوالے کر دیے جانے کے بعد اسرائیل نے اس کے مقابل مقررہ 600 سے زیادہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی اچانک ملتوی کر دی۔

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ آئی ڈی ایف کے تازہ ترین حملے میں 27 فلسطینی شہید جبکہ 150 سے زائد زخمی ہوئے۔ مرنے والوں میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔

غزہ میں موسم سرما شروع ہو چکا ہے اور اسرائیل کے ساتھ 14 ماہ سے جاری جنگ سے بے گھر ہونے والے تقریباً 20 لاکھ افراد میں سے بہت سے لوگ سردی اور بارش سے خود کو بچانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

برکس میٹنگ کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی جاری جنگ اور تنازعات کو ختم کرنے پر زور دیا اور کہا کہ "آج دنیا کو جنگ اور تنازعات کے ساتھ کئی دیگر پیچیدہ مسائل کا سامنا ہے