Bharat Express

Gaza Under Attack

مسجد اقصیٰ کمپلیکس جسے یہودیوں میں ٹمپل ماؤنٹ کے نام سے جانا جاتا ہے، مسلمانوں اور یہودیوں کے لیے یکساں اہمیت رکھتا ہے۔ اس حوالے سے دونوں کے درمیان ایک طویل مدت سے تنازعہ چل رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری  جنرل  انتونیو گوٹیرس کی طرف سے جاری اس  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حماس کا 7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل میں اچانک حملہ اور غزہ میں اسرائیل کی زبردست فوجی جوابی کارروائیوں کے نتیجے میں بچوں کے خلاف سنگین خلاف ورزیوں میں 155 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں 7 اکتوبر کو ہونے والے تشدد اور گزشتہ سال کے اختتام کے درمیان کے وقت کا احاطہ کیا گیا ہے۔ یہ تنازعہ کے دوران دونوں فریقوں کی جانب سے حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں اور جرائم کی وسیع رینج کو نمایاں کرتا ہے۔

ہفتہ کے روز غزہ میں محکمہ صحت کے حکام کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق اسرائیلی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 36,801 ہو گئی ہے جب کہ 83,680 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ایگر نے کہا کہ ہمارا بنیادی کام طبی امداد فراہم کرنا، پانی کی فراہمی بحال کرنا اور لوگوں کو ہنگامی مدد فراہم کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ہم غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کی حمایت کرتے ہیں۔

بدھ کے روز غزہ میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکول پر اسرائیلی فضائی حملے میں 14 بچوں سمیت کم از کم 40 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس پر واشنگٹن نے کہا کہ اسرائیل ’ریڈ لائن‘ پار کر رہا ہے۔

حماس نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ کو ان جرائم کی پوری ذمہ داری قبول کرنی چاہیے جو انسانیت کو خطرے میں ڈالتے ہیں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے بدھ کے روز جنوبی غزہ کے شہر رفح میں اسرائیل کے تازہ ترین ہلاکت خیز حملوں کے بعد اقوام متحدہ پر تنقید کی۔اردغان نے اپنی اے کے پی پارٹی کے قانون سازوں سے کہا کہ "اقوام متحدہ اپنے عملے کی حفاظت بھی نہیں کر سکتی۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس نے لکھا، 'میں اسرائیل کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتا ہوں، جس میں کئی بے گناہ شہری مارے گئے ۔جو جنگ کی صورتحال سے محض پناہ لئے ہوئےتھے۔

 اسرائیلی فوج حماس کو ختم کرنے کے لیے غزہ شہر پر مسلسل حملے کر رہی ہے۔ لیکن اس دوران اسرائیلی فوج نے رفح شہر پر کئی حملے بھی کیے ہیں۔ اس کے پیچھے اسرائیلی فوج کی منطق یہ ہے کہ رفح میں حماس کے دہشت گردوں کے کیمپ ہیں۔ جسے اسرائیلی فوج تباہ کر رہی ہے۔