Bharat Express

Gaza Under Attack

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ایکس پر پوسٹ کیا، 'سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے ساتھ حماس-اسرائیل تنازعہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔' خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق وزیر خارجہ نے جمعہ کو سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے بات کی۔

ضلع حمیر پور سے خبریں آرہی ہیں کہ کچھ لوگوں نے فلسطین کی حمایت میں سوشل میڈیا پر پوسٹس کرکے سنسنی پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس کے بعد پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے دو افراد کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا اور پھر بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو نماز جمعہ کے بعد حراست میں لے لیا

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ شمالی غزہ کے اسپتالوں سے سینکڑوں شدید زخمی مریضوں کا انخلا خطرے سے خالی نہیں ہے۔ اس میں ان کی جان بھی جا سکتی ہے۔

روسی صدر یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد پہلی بار ملک سے باہر گئے ہیں۔ کرغزستان کے دارالحکومت میں انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ روس مشرق وسطیٰ میں جو کچھ ہو رہا ہے اسے اس کا علم ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین نے کہا ہے کہ غزہ پر جاری ظلم و بربریت، جنگی جرائم اور محاصرہ جو کھلے عام انسانیت کا قتل کر رہا ہے۔ کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا

یہ وااقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں ہونے والی اموات میں سے نصف کے قریب خواتین اور بچے ہیں۔

اسرائیل-فلسطین تنازعہ پر پولیس افسران کو الرٹ کرتے ہوئے، سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ تمام پولیس کپتانوں کو اپنے علاقے کے مذہبی رہنماؤں سے فوری طور پر رابطہ کرنا چاہیے۔

حماس کے عسکری ونگ قاسم بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ ہم دفاعی پہلوؤں پر اپنی تیاریوں کا اعادہ کرتے ہیں۔ زمین کے ذریعے دشمن کی کارروائی ہمیں نئے آپشنز کی طرف بڑھنے پر مجبور کرے گی۔ جس کی وجہ سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔

مرکزی وزیر راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ ہماری حکومت کبھی کسی ہندوستانی کو پیچھے نہیں چھوڑے گی۔ ہماری حکومت اور وزیر اعظم ان کی حفاظت اور انہیں بحفاظت وطن واپس لانے کے لیے پرعزم ہیں۔

اسرائیل کی اندھادھند بمباری میں غزہ کے اندر معصوم بچوں کی ایک بڑی تعداد شہید ہوگئی ہے۔فلسطینی وزارت صحت سے ملی تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے حملوں میں اب تک قریب  450 بچے شہید ہوچکے ہیں ۔فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ سنیچر سے اسرائیلی بمباری کے دوران ہلاک ہونے والے 1,417 افراد میں 447 بچے اور 248 خواتین شامل ہیں۔