Kangana Ranaut on Farm Laws: بی جے پی ایم پی کنگنا رناوت نے کہا- تین کسان قانون واپس لائے جائیں، کانگریس نے مودی حکومت کو گھیرا
کانگریس نے اسے نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس نے کنگنا کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم کسانوں کے ساتھ ہیں۔ ان کالے قوانین کی واپسی کبھی نہیں ہوگی، چاہے نریندر مودی اور ان کے ارکان پارلیمنٹ کتنی ہی کوشش کریں۔
Kisan Mahapanchayat & Haryana Election: ہریانہ اسمبلی انتخابات میں کسان کس پارٹی کو کریں گےسپورٹ ؟ مہاپنچایت میں کرلیا گیا فیصلہ
کسان لیڈر جگجیت سنگھ دلیوال نے مہاپنچایت میں لئے گئے فیصلے کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی تحریک کا انتخابات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہمارا مقصد تحریک کو مضبوط بنانا ہے۔ ہم الیکشن میں نہ کسی کی مدد کریں گے اور نہ ہی کسی کی مخالفت کریں گے۔
Kangana Ranaut News: بی جے پی کی سرزنش کے بعد کنگنا رناوت نے کسانوں سے متعلق اپنے بیان پر مانگی معافی، کہا’اگر کسی کو …’
کنگنا رناوت نے یہ بھی کہا کہ جس طرح سے ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں وہ ایک مجرم کا کام ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ وہ کسان ہیں۔ یہ لوگ مجھے دبانا چاہتے ہیں۔
Kangana Ranaut News: کسانوں کی تحریک کے تعلق سے رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کے بیان سے بی جے پی متفق نہیں، دی یہ نصیحت
ی جے پی نے ایک بیان جاری کیا اور کنگنا کو مشورہ دیا کہ وہ مستقبل میں ایسا کوئی بیان نہ دیں۔ کنگنا رناوت نے حال ہی میں کہا تھا کہ کسانوں کی تحریک میں ریپ جیسے واقعات ہو رہے ہیں۔
Kangana Ranaut News: ‘کان پکڑ کر معافی مانگیں ‘، کنگنا رناوت کے بیان پر کانگریس برہم
کانگریس لیڈر سپریا شرینیت نے مزید کہا کہ بی جے پی لیڈروں نے دہلی کی سرحدوں پر احتجاج کرنے والے کسانوں کے ساتھ بدسلوکی کی ہے، اب ان کے رکن پارلیمنٹ بھی کسانوں کو قاتل اور ریپسٹ کہہ رہے ہیں۔
Supreme Court on Shambhu Border: کب کھلے گا شمبھو بارڈر؟ سپریم کورٹ میں 22 اگست کو ہوگی سماعت، جانئے کب سے بند ہے اور کسانوں کا کیا ہے مطالبہ؟
ہریانہ حکومت نے فروری میں امبالا-نئی دہلی قومی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کر دی تھیں جب کسانوں نے فصلوں کے لیے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی قانونی ضمانت سمیت مختلف مطالبات کی حمایت میں دہلی تک مارچ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
Punjab Farmers Protest Against Pm Narendra Modi: پی ایم مودی کے خلاف پنجاب میں کسانوں نے کیا احتجاج، جلائے پتلے،وعدہ خلافی کا لگایا الزام
کسانوں نے بتایا کہ اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں مرکزی وزیر اجے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا نے احتجاج کرنے والے کسانوں پر گاڑی چڑھا دی تھی۔ کسانوں کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایم ایس پی کی قانونی ضمانت کا وعدہ کیا تھا لیکن اب حکومت اپنا وعدہ پورا نہیں کر رہی ہے۔
Farmers To Show PM Modi Black Flags In Protest: پی ایم مودی کو کالا جھنڈا دکھائیں گے پنجاب کے کسان، پٹیالہ میں پی ایم مودی کی ریلی کل، کسان کریں گے احتجاج
پنڈھر نے کہا کہ ہم نے انتظامیہ سے کہا ہے کہ ہمیں پی ایم مودی سے بات کرنے کی اجازت دی جائے۔ لیکن وہ اس بات سے متفق نہیں ہے۔ اس لیے ہمارے پاس احتجاج کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا۔منگل کو سنیوکت کسان مورچہ کے لیڈروں نے اعلان کیا تھا کہ وہ پی ایم مودی کے دورہ پنجاب کے خلاف کالے جھنڈے دکھا کر احتجاج کریں گے۔
Farmer Protest: ضابطہ اخلاق سے کوئی تعلق نہیں، مطالبات تسلیم ہونے تک جاری رہے گا احتجاج ، کسان رہنما پنڈھیر
کسانوں کی ریل روکو تحریک 4 گھنٹے تک جاری رہے گی۔ دوپہر 12 بجے سے شروع ہونے والا احتجاج شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔ اس دوران ریل ٹریفک میں خلل پڑ سکتا ہے۔
Farmers Protest: آج ملک بھر میں ٹرینیں روکیں گے کسان، تحریک میں حصہ لینے والوں کی خیر نہیں، پولیس نے کیا خبردار
ریل روکو تحریک کا انعقاد متحدہ کسان مورچہ (غیر سیاسی) اور کسان مزدور مورچہ کی طرف سے کھیتی سے متعلق مطالبات کے لیے کیا جا رہا ہے۔ ریل روکو تحریک اتوار کو چار گھنٹے تک جاری رہنے والی ہے جس کا سیدھا اثر ریل ٹریفک پر پڑنے والا ہے۔