Farmer Protest: ابھی تک نوئیڈا کی سڑکوں پر نہیں پہنچے کسان، پولیس کی سختی سے زبردست ٹریفک جام، مسافر پریشان
ایک اور پولیس افسر نے بتایا کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے نیم فوجی دستوں کے ساتھ بھاری سیکورٹی فورسز کو پہلے ہی تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی-ہریانہ اور دہلی-اتر پردیش کو جوڑنے والے سرحدی علاقوں پر بیریکیڈ لگائے گئے ہیں۔