Bharat Express DD Free Dish

Emmanuel Macron

فرانس میں احتجاج اورفسادات کے معاملے پر صدر ایمینوئل میکرون نے اعتراف کیا ہے کہ حالات سے نمٹنے کی تیاری اور انٹیلی جنس کے شعبے میں خامیاں رہ گئی تھیں۔ تاہم، انہوں نے وزیر داخلہ لوراں نونیز کے استعفے کے امکان کومسترد کردیا۔ رپورٹ کے مطابق، وزیرداخلہ لوراں نونیزنے بھی پر تشدد مظاہروں کے دوران پولیس کے حالات پرقابوکھو دینے کی بات تسلیم کی تھی۔

صدر زیلنسکی نے ایمانوئل میکرون کے ساتھ بات چیت کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ روس کی بڑھتی ہوئی جارحیت کا حل تلاش کرنے کے لیے فرانس اپنی جانب سے پوری کوشش کر رہا ہے، جس کی ہم قدر کرتے ہیں۔زیلنسکی نے ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’ہماری ملاقات کے دوران ہی روس نے لوتسک میں یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر ایک اور ڈرون حملہ کیا۔ اس حملے کے باعث شہر میں بجلی کی فراہمی بند ہو گئی۔

سیوٹا کے مقامی حکام کے مطابق حالیہ دنوں میں تقریباً 60 ہزار مہاجرین خشکی اور سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر سیوٹا میں داخل ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق علاقے تک تیر کر پہنچنے کی کوشش کے دوران 57 مہاجرین ہلاک ہو گئے۔

شام کے دارالحکومت دمشق میں ایک کے بعد ایک دھماکے ہوئے ہیں۔ اہم بات یہ بھی ہے کہ فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون اس وقت دمشق میں ہی ہیں۔ فرانسیسی صدارتی دفتر نے بتایا کہ صدرمیکرون مکمل طور پر محفوظ ہیں اور انہوں نے دھماکوں کی آواز بھی نہیں سنی۔ دھماکوں کے باوجود انہوں نے شام کے صدراحمد الشرع سے طے شدہ ملاقات بھی کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں فرانس کے شہر نیس میں منعقدہ ’’بھارت انوویٹس 2026‘‘ پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب نے دنیا کے سامنے بھارت کی ڈیپ ٹیک صلاحیتوں کو واضح کیا۔ انہوں نے بتایا کہ تقریب میں بھارت کے 120 ممتاز ڈیپ ٹیک اسٹارٹ اپس نے شرکت کی،

ایمانوئل میکرون نے اپنے خطاب میں انہوں نے گزشتہ 12 برسوں کے دوران بھارت کی معاشی اور صنعتی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی برآمدات میں 35 گنا اضافہ ہوا ہے، جبکہ موبائل فون تیار کرنے والی یونٹس کی تعداد میں 100 گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

امریکہ اور اس کے علاقائی اتحادی ایران کی اقتصادی بحالی اور ترقی کے لیے کم از کم 300 ارب ڈالر کی فنڈنگ فراہم کرنے پر متفق ہوئے ہیں، دونوں ممالک اقتصادی اور مالی پابندیوں کے خاتمے کے لیے فوری بات چیت شروع کریں گے۔

فرانس میں اہم سفارتی پیش رفت، دونوں ممالک نے تنازع کم کرنے اور تعلقات بہتر بنانے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے، جنیوا میں مزید بات چیت کا امکان برقرار۔

ایویان: فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے منگل کے روز ایویان میں بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیر اعظم مودی جی-7 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے فرانس پہنچے ہیں۔ مودی اور میکرون کا گرمجوش خیرمقدم ایویان پہنچنے پر وزیر اعظم مودی اور صدر میکرون نے ایک دوسرے کو گلے …

جی 7 اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم مودی کئی اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ان میں کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی، برطانیہ کے وزیر اعظم کیر اسٹارمر اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان شامل ہیں۔ ان ملاقاتوں میں باہمی تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔