Bharat Express DD Free Dish

Emmanuel Macron

بھارت اور فرانس نے منگل کو اپنی دیرینہ دوستی کو ایک نئے مرحلے میں داخل کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو ”خصوصی عالمی اسٹریٹجک شراکت داری“ تک اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا۔ یہ فیصلہ وزیراعظم نریندر مودی اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات کے بعد سامنے آیا۔

وزیراعظم مودی اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے ممبئی میں انڈیا-فرانس انوویشن فورم 2026 کا مشترکہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کے دو بڑے انوویشن حب آج ایک ساتھ آ رہے ہیں اور بھارت و فرانس کا تعلق صرف انوویشن تک محدود نہیں بلکہ باہمی اعتماد اور مشترکہ اقدار پر بھی قائم ہے۔

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے تین روزہ دورۂ بھارت کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت اور فرانس کی شراکت داری کی کوئی حد نہیں۔ دونوں لیڈروں کے درمیان فری ٹریڈ معاہدے، اسٹریٹجک تعاون اور ہائی آلٹیٹیوڈ ہیلی کاپٹر منصوبے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

تین روزہ دورے پر بھارت آئے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے ممبئی کے اقتصادی اور ثقافتی ماحول کی بھرپور تعریف کی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ میکرون نے کہا کہ انہیں ممبئی بہت پسند ہے اور آج صبح انہوں نے شہر میں دوڑ (جاگنگ) کا بھی لطف اٹھایا۔

اپنے پیغام میں وزیر اعظم  مودی نے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے کہ دونوں لیڈروں کے درمیان ہونے والی بات چیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرے گی اور عالمی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور فرانس کے صدر ایمانویل میکرون کُرناتک کے ویمگل میں ٹاٹا ایئر بس کی ایچ-125 ہیلی کاپٹر اسمبلی لائن کا ورچوئل افتتاح کریں گے۔ اس اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کی مکمل جانچ پڑتال ہوگی،

وزارت خارجہ کے مطابق اس دورے کے دوران دونوں رہنما “ہوری زون 2047 روڈ میپ” کے تحت دفاع، تجارت، توانائی اور انڈو پیسیفک خطے میں تعاون سمیت مختلف شعبوں میں شراکت داری کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

گرین لینڈ دنیا کا سب سے بڑا جزیرہ ہے اور ڈنمارک کی سلطنت کے تحت ایک خودمختار علاقہ ہے، جہاں دفاع اور خارجہ پالیسی کا اختیار کوپن ہیگن کے پاس ہے۔ امریکہ کا اس جزیرے پر ایک فوجی اڈہ بھی موجود ہے۔ سال 2025 میں اقتدار میں واپسی کے بعد سے ڈونلڈ ٹرمپ کئی بار گرین لینڈ کو حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔

دوسری جانب بھارت کی راجدھانی نئی دہلی 19 اور 20 فروری کو ’اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026‘ کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ اس تاریخی کانفرنس کا اعلان وزیر اعظم نریندر مودی نے فرانس اے آئی ایکشن سمٹ کے دوران کیا تھا۔

وزیراعظم مودی نے AI امپیکٹ سمٹ میں شرکت کی دعوت قبول کرنے پر صدر میکرون کا شکریہ ادا کیا، جو فروری 2026 میں بھارت میں منعقد ہوگی، اور ان کا بھارت میں استقبال کرنے کی خواہش ظاہر کی۔