بھارت اور فرانس کی دوستی اب صرف کاغذوں اور سرکاری فائلوں تک محدود نہیں رہی، بلکہ یہ تعلق اب تجربہ گاہوں، اسٹارٹ اپس اور عام لوگوں کے خوابوں تک پہنچ چکا ہے۔ 2026 کے آغاز کے ساتھ ہی دونوں ممالک نے اسے ’’بھارت-فرانس سالِ اختراع‘‘ (India–France Year of Innovation) کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ممبئی کے گیٹ وے آف انڈیا پر جب وزیر اعظم نریندر مودی اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون ایک ساتھ نظر آئے ۔
شراکت داری سے عوام دوست شراکت داری تک
اس خصوصی موقع پر وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا، ’’ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ 2026 کو بھارت-فرانس سالِ اختراع کے طور پر منایا جا رہا ہے۔‘‘وزیر اعظم مودی نے مزید کہا کہ ہم اپنی شراکت داری کو عوام دوست شراکت داری میں تبدیل کر رہے ہیں!
’سالِ اختراع‘ کیا ہے؟
سادہ الفاظ میں کہا جائے تو اس پہل کا مطلب یہ ہے کہ اب بھارت کے ابھرتے ہوئے اسٹارٹ اپس اور فرانس کی جدید ٹیکنالوجی ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر آگے بڑھیں گے۔ وزیر اعظم مودی نے واضح کیا کہ اب یہ شراکت صرف دو حکومتوں تک محدود نہیں رہی بلکہ یہ ’’عوام کی شراکت‘‘ بن چکی ہے۔ اس کا براہِ راست فائدہ نوجوانوں، سائنس دانوں اور چھوٹے کاروباری افراد کو ہوگا۔ اس سال کے دوران کئی بڑے منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔ جون 2026 میں فرانس میں ’’انڈیا انوویٹس 2026‘‘ کے نام سے ایک بڑا پروگرام منعقد ہوگا، جہاں بھارت کے سرکردہ اسٹارٹ اپس صحت، ماحولیاتی تبدیلی اور سلامتی جیسے عالمی مسائل پر اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔
’خصوصی عالمی اسٹریٹجک شراکت داری‘
ممبئی کے لوک بھون میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اپنے تعلقات کو ’’خصوصی عالمی اسٹریٹجک شراکت داری‘‘ کا درجہ دیا۔ وزیر اعظم مودی نے فخر کے ساتھ کہا کہ بھارت اور فرانس کی دوستی کی کوئی حد نہیں، یہ گہرے سمندر سے لے کر خلاء اور ہمالیہ کی بلند چوٹیوں تک پھیلی ہوئی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


