Bharat Express

Donald Trump

امریکہ میں کروڑوں ووٹرز پری پول ووٹنگ کے تحت پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔ یونیورسٹی آف فلوریڈا الیکشنز لیب کے اعداد و شمار کے مطابق، پیر کی رات تک 82 ملین سے زیادہ ووٹرز پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔

ہندوستان سمیت دنیا بھر میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ اتوار کو الیکشن منعقد کیے جائیں یا پھر چھٹی والے دن انتخابات کا انعقاد کیا جائے اور اگر ایسا ممکن نہ ہو تو  ہندوستان میں اکثر الیکشن والے دن عام تعطیل کا اعلان کردیا جاتا ہے۔امریکہ میں اتوار کو چھٹی ہوتی ہے اور یہ دن انتخابی عمل کے لیے مناسب تھا۔

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک خطے میں صرف بھارت ہی چین کا مقابلہ کر سکتا ہے۔ چین کا اثر و رسوخ کم کرنے کے لیے امریکہ کو بھارت کی ضرورت ہے۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مخالف امیدوار پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ الیکشن جیت جاتی ہیں تو امریکہ 1929 جیسی معاشی کساد بازاری سے صرف تین دن دور ہے۔

کملا ہیرس نے کہا کہ ٹرمپ اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں بہت زیادہ وقت برباد کرتے ہیں۔ ٹرمپ تیزی سے ایک ایسے  شخص بنتے جارہے ہیں جو سیاسیی مخالفین کو اپنا دشمن مانتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سی بی ایس ٹی وی نیٹ ورک کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے 10 ارب ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ نائب صدر کملا ہیرس کے انٹرویو کی 'گمراہ کن' ایڈیٹنگ انتخابات کو متاثر کرنے کے لیے کی گئی ہے۔

کملا ہیرس کی انتخابی مہم کے لیے جارجیا میں ایک تقریب میں پہنچنے  اوباما نے خبردار کیا کہ ٹرمپ کو ایک اور موقع دینا بہت بڑی غلطی ہوگی۔ اوباما نے کہا کہ ہمیں ایسا آمر نہیں چاہیے جو اپنے دشمنوں کو سبق سکھانے کا ارادہ رکھتا ہو۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کہا تھا ٹرمپ کے دور حکومت میں امریکہ کے تمام مخالفین امریکی مفادات کے خلاف کام نہیں کریں گے۔ ان کے ذہنوں میں خوف ہوگا۔ یہی نہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں تائیوان کی ناکہ بندی روکنے کے لیے فوجی طاقت کا استعمال نہیں کرنا پڑے گا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر زیلنسکی کو ماسکو کے ساتھ امن قائم کرنے میں ناکامی پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیٹرائٹ میں اقتصادی پالیسی کی ایک بڑی تقریر میں کہا، "امریکہ کو دوبارہ غیر معمولی طور پر خوشحال بنانے کے لیے میرے منصوبے کا سب سے اہم عنصر باہمی تعاون ہے۔"