Donald Trump Face Loud Boos: فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل میچ میں میدان پر اترے ڈونلڈ ٹرمپ تو مچ گیا ہنگامہ، ناظرین نے کی ہوٹنگ، پورا واقعہ کیمرے میں قید
ڈونلڈ ٹرمپ اپنی بیوی کے ساتھ میچ دیکھنے میٹ لائف اسٹیڈیم آئے تھے۔ جب چیلسی نے میچ جیتا اور ٹرمپ ٹرافی دینے کے لیے میدان میں اترے، تو ایک بار پھر ناظرین نے ہوٹنگ کی۔
Trump fed up with Putin as Russian attacks continue: دن میں امن کی بات کرتے ہیں اور رات میں لوگوں پر بم برساتے ہیں،یہ دوغلی پالیسی مجھے پسند نہیں، ٹرمپ نے پوتن پر کی تنقید
امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد ٹرمپ نے واضح کیا تھا کہ ان کی ترجیح روس اور یوکرین کی جنگ کو روکنا ہے۔ لیکن مارچ سے روس نے یوکرین پر حملے تیز کر دیے ہیں۔ ٹرمپ نے ان حملوں کو پوتن کی دوغلی پالیسی سے جوڑ دیا، جہاں وہ دن میں امن کی بات کرتے ہیں لیکن رات کو حملے کرتے ہیں۔
Iran-US-Israel Tension: ایران کو پھر 60 دنوں کا الٹی میٹم، کیوں ایران میں تباہی مچانا چاہتا ہے اسرائیل؟
امریکہ سے واپس آنے والے اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے ایران کو 60 دن کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔ اسرائیل نے واضح طور پرکہا ہے کہ ایران دوماہ کے اندرامریکہ سے ڈیل کرے اوراپنی افزودہ یورینیم تلف کرے ورنہ تباہی ہوگی۔
Gaza-Israel Ceasefire Update: غزہ-اسرائیل جنگ بندی کے لئے خفیہ میٹنگ، ایک یا دوہفتے میں ہو سکتا ہے اعلان، سینئراسرائیلی عہدیدارنے کردیا اعلان
صدرڈونالڈ ٹرمپ نے ان خبروں پر بھی تبصرہ کیا جن میں کہا گیا تھا کہ امریکی، اسرائیلی اور قطری حکام کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے ایک خفیہ ملاقات ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اصل اہمیت معاہدے کے حصول کی ہے، اور وہ معاہدہ قریب ہے۔
Trump questions US troop pullout from Afghanistan: ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کو ’’ملک کی تاریخ کا سب سے شرمناک لمحہ‘‘ قرار دے دیا، فیصلے پر پھر اٹھائے سوال
صدر ٹرمپ نے اب تک افغانستان سے متعلق کوئی باضابطہ پالیسی یا منصوبہ پیش نہیں کیا ہے، حالاں کہ ان کے دوسرے صدارتی دور کو سات ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔
Indian textile stocks surge after 35% tariff on Bangladesh: امریکہ نے بنگلہ دیش پر لگایا 35 فیصد ٹیرف، ٹرمپ کے فیصلے سے ہندوستانی ٹیکسٹائل کمپنیوں کے آئے اچھے دن، شیئروں میں آیا بڑا اچھال
امریکی ریڈی میڈ ملبوسات کی مارکیٹ میں ویتنام کا 19 فیصد حصہ ہے جبکہ بنگلہ دیش کا 9 فیصد حصہ ہے۔ ٹرمپ نے جاپان اور جنوبی کوریا سے آنے والی اشیا پر 25 فیصد ٹیرف لگا دیا ہے جب کہ 12 دیگر ممالک کو خطوط موصول ہوئے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ انہیں کتنا ٹیرف ادا کرنا پڑے گا۔ بھارت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کا بھارت کے ساتھ بہت جلد تجارتی معاہدہ ہو سکتا ہے۔
We don’t want an emperor, Lula tells Trump: دنیا بدل چکی ہے، ہمیں کوئی شہنشاہ نہیں چاہیے،امریکی ٹیرف پر برازیل کے صدر نے دیا سخت جواب
لولا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ دنیا کو ایک راستہ تلاش کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے تجارتی تعلقات کو ڈالر کے ذریعے منتقل نہ کرنا پڑے۔ظاہر ہے کہ ہمیں اسے احتیاط سے کرنے کے بارے میں ذمہ دار ہونا پڑے گا۔ ہمارے مرکزی بینکوں کو دوسرے ممالک کے مرکزی بینکوں کے ساتھ اس پر بات کرنی چاہیے۔
Netanyahu nominates Trump for the Nobel Peace Prize: پاکستان کے نقشِ قدم پر اسرائیل،امریکی صدر کو نوبل امن ایوارڈ کیلئے بنجامن نیتن یاہو نے کیا نامزد،ٹرمپ ہوئے خوش
ڈنر میٹنگ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کی بہت تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ بنجامن نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ سارہ کی میزبانی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ہم ایک طویل عرصے سے دوست ہیں اور ایک ساتھ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
New US Tariffs 2025: ٹرمپ نے 14 ممالک پر پھوڑا ٹیرف بم،ہندوستان، پاکستان کو ملی عارضی راحت،نشانے پر آگئے بنگلہ دیش اور میانمار
امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ یہ نئے ٹیرف برسوں پرانی غلط پالیسیوں کو درست کرنے کے لیے ضروری ہیں جنہوں نے امریکہ پر بھاری تجارتی خسارہ مسلط کیاہے۔ ٹرمپ کے مطابق ان پالیسیوں میں ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹیں شامل ہیں۔
BRICS Summit 2025: ڈونالڈ ٹرمپ کی دھمکی پر چین کا پلٹ وار، برکس ممالک پر ٹیرف بڑھانے کی دی تھی وارننگ
برازیل کے شہرریوڈی جنیرومیں برکس 2025 سربراہی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ہندوستان سمیت 10 اراکین ممالک نے شرکت کی۔ اجلاس میں امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پرحملوں کی مذمت کی گئی۔ اس پرسابق امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ نے برکس کے حمایتی ممالک پر10 فیصد اضافی ٹیرف لگانے کی دھمکی دی تھی۔





