Bharat Express DD Free Dish

Trump Signals Support for Israel’s Gaza Takeover Plan: ٹرمپ نے غزہ پر مکمل اسرائیلی قبضے کے منصوبے کی حمایت کا دیا اشارہ، اس حوالے سے عالمی تنقید کو نظرانداز کرتے ہوئے کہی یہ بات

دریں اثنا نیتن یاہو نے اس منصوبے پر عالمی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ہم غزہ پر قبضہ کرنے نہیں جا رہے، ہم اسے حماس سے آزاد کروائیں گے۔‘‘

بنجامن نیتن یاہو نے اپنے مفاد کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا برین واش کرکے ایران پرحملہ کے لئے راضی کیا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے اس منصوبے کی حمایت کا اشارہ دیا ہے، جس کے تحت غزہ پر مکمل اسرائیلی قبضے کا اردہ ظاہر کیا گیا ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے ’’دی ہِل‘‘ کے مطابق ٹرمپ نے اس معاملے کو ’’اسرائیل کا اپنا فیصلہ‘‘ قرار دے کر بین الاقوامی دباؤ کو نظرانداز کر دیا۔ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ ’’جہاں تک دیگر معاملات کا تعلق ہے، میں کچھ نہیں کہہ سکتا، یہ مکمل طور پر اسرائیل پر منحصر ہے۔‘‘

واضح رہے کہ غزہ پر مکمل قبضے کے نیتن یاہو کے منصوبے کو اسرائیل کی سیکیورٹی کابینہ سے منظوری مل چکی ہے، لیکن اس نے نہ صرف اسرائیل کو اندرونی طور پر تقسیم کر دیا ہے بلکہ یورپی، عرب اور خلیجی ممالک میں بھی اسرائیل کی حمایت کمزور کر دی ہے۔ دریں اثنا جرمنی نے غزہ میں استعمال کے لیے اسرائیل کو اسلحہ کی برآمد روک دی ہے، جب کہ فرانس، برطانیہ اور کینیڈا نے بھی اسی طرح کے مؤقف اپنائے ہیں۔ برطانیہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کیا ہے۔

نیتین یاہو نے بتائی اپنی منشا

دریں اثنا نیتن یاہو نے اس منصوبے پر عالمی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ’’ہم غزہ پر قبضہ کرنے نہیں جا رہے، ہم اسے حماس سے آزاد کروائیں گے۔‘‘ نیتن یاہو کے مطابق اسرائیل حماس یا فلسطینی اتھارٹی سے آزاد ایک الگ سول انتظامیہ قائم کرنا چاہتا ہے تاکہ مغویوں کی رہائی ممکن ہو اور آئندہ کے خطرات کا تدارک کیا جا سکے۔ حالاں کہ اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زامیر نے کابینہ کو خبردار کیا کہ غزہ پر قبضے سے یرغمالیوں کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے اور فوج ایک طویل تنازع میں الجھ سکتی ہے، اس کے باوجود کابینہ نے اس منصوبے کو منظوری دے دی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read