Bharat Express

Trump

حلف برداری سے قبل امریکی نو منتخب صدور کی وائٹ ہاؤس کے نزدیک واقع اس چرچ کی سروس میں شرکت بھی ایک روایت ہے۔چرچ کی روایت کی پاسداری کے بعد ٹرمپ اپنی اہلیہ کے ہمراہ وائٹ ہاوس کیلئے نکل چکے ہیں۔

ٹرمپ کو نشانہ بناتے ہوئے نائب صدر نے کہا، ’’انہوں نے افغان حکومت کو سائیڈ لائن کیا، اس نے طالبان نامی ’دہشت گرد‘ تنظیم سے براہ راست مذاکرات کیے، اس معاہدے کی وجہ سے طالبان کو 5000 دہشت گرد مل گئے۔ دہشت گردوں کو رہا کر دیا گیا۔‘‘

سابق امریکی صدر نے گزشتہ روز یوکرینی صدر زیلنسکی سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین اور روس کی جنگ میں بے شمار معصوم لوگ مارے گئے۔ٹرمپ کہنا ہے کہ انہوں نے یوکرین کے صدر ولودی میر زیلنسکی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان سے وعدہ کیا۔

سابق امریکی صدر اور ڈیموکریٹ رہنما براک اوباما نے کہا ہے کہ امریکی جمہوریت میں سیاسی تشدد کی کوئی جگہ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس بات پر اطمینان ہوا ہے کہ ٹرمپ زیادہ زخمی نہیں ہوئے ہیں۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کی ہے۔

ایف بی آئی حکام نے کہا کہ سیکریٹ سروس نے لوگوں کے تحفظ کے لیے بہترین کام کیا، انہوں نے وسائل کے لیے معاونت مانگنے میں ہچکچاہٹ نہیں کی، اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم انہیں یہ وسائل فراہم کریں۔ان کا کہنا تھا کہ اس واقع کی فوٹوز اور ویڈیوز انتہائی مددگار ہوں گی۔

ٹرمپ پہلے سابق امریکی صدر ہیں جنہیں مجرمانہ الزامات کا سامنا ہے۔ ان پر چار مقدمات میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔اوریہ سب ایسے وقت میں ہوا ہے جب وہ  2024 کی صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں ریپبلکن فیلڈ کی قیادت کرتے نظرآرہے ہیں۔حالانکہ ٹرمپ تمام الزامات اور مجرمانہ واردات کو سرے سے خارج کردیا ہے۔