امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندوستان پر 50 فیصد تک بیس لائن ٹیرف عائد کرنے کے فوراً بعد اشارہ دیا ہے کہ سیکنڈری سینکشن کا اگلا دور بھی جلد شروع ہوسکتا ہے۔ صرف 8 گھنٹے قبل بھارت پر 25 فیصد اضافی ٹیرف کا اعلان کرنے کے بعد ٹرمپ نے ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابھی صرف 8 گھنٹے ہوئے ہیں۔ دیکھتے رہیے کہ کیا ہوتا ہے… آپ کو کئی سیکنڈری سینکشن دیکھنے کو ملیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان بھارت کی جانب سے روسی تیل خریدنے کے تناظر میں آیا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے اسے سیدھے یوکرین جنگ کی فنڈنگ سے جوڑا ہے اور اسے امریکہ کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ جب ایک صحافی نے ٹرمپ سے سوال کیا کہ چین روس سے تیل بھی خریدتا ہے تو پھر بھارت کو ہی کیوں نشانہ بنایا گیا، ٹرمپ نے واضح اشارہ دیا کہ ہم بھارت پر سیکنڈری سینکشن لگانے پر غور کر رہے ہیں۔ ایسا کئی دوسرے ممالک پر بھی لاگو کیا جا سکتا ہے، جس میں ایک چین بھئی ہو سکتا ہے۔
بھارت پر پہلے ہی لاگو ہے ٹیرف
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انہوں نے بھارت پر 25 فیصد اضافی ٹیرف کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق 27 اگست سے ہو گا۔ اس سے قبل 30 جولائی کو 25 فیصد ٹیرف کا اعلان کیا گیا تھا جو 7 اگست سے نافذ العمل ہو چکا ہے۔ یہ اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ امریکہ اب صرف ٹریڈ وار نہیں، بلکہ ایک قسم کی جیوپولیٹیکل پریشر پالیسی اپنا رہا ہے، جس میں سیکنڈری سینکشن ایک اہم ہتھیار ہو سکتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


