India’s advantage over China, Pakistan, Bangladesh: بھارت-امریکہ تجارتی معاہدہ طے، چین، پاکستان اور بنگلہ دیش پر بھارت کو برتری
عالمی تجارت کے بدلتے منظرنامے میں بھارت نے برآمدات کے محاذ پر ایک اہم برتری حاصل کر لی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق بھارت کا اوسط ٹیرف 18 فیصد ہے، جو کئی بڑی مسابقتی برآمدی معیشتوں کے مقابلے میں کم ہے۔
PM Modi Thanks Trump for Reducing Tariffs: ٹیرف میں کمی پر پی ایم مودی نے امریکی صدر کا ادا کیا شکریہ، کہا- عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے نہایت اہم ہے ٹرمپ کی قیادت
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی تھی۔ اس بات چیت کے دوران دونوں لیڈران کے درمیان کئی اہم امور پر تبادلۂ خیال ہوا، جن میں تجارت سمیت دیگر موضوعات شامل تھے۔
PM Modi and Trump hold talks: پی ایم مودی اور ٹرمپ کے درمیان بات چیت، امریکہ نے بھارت پر لگائے ٹیرف میں کی کمی
ٹرمپ نے کہا کہ بھارت-امریکہ تعلقات آئندہ وقت میں مزید مضبوط ہوں گے اور دونوں لیڈر ایسے ہیں جو باتوں کے بجائے عمل پر یقین رکھتے ہیں۔
US Tariff Plan: بھارت کو بڑی راحت، نشانے پر کون؟ ڈونالڈ ٹرمپ کے وزیر نے بتایا خفیہ پلان
روسی تیل خریدنے والے ممالک پر 500 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی امریکی دھمکیوں کے درمیان بھارت کے لیے واشنگٹن سے ایک بڑی راحت کی خبر سامنے آئی ہے۔ امریکہ کے وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے واضح کیا ہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی مجوزہ سخت تجارتی پالیسی کا اصل ہدف بھارت نہیں بلکہ چین ہے۔
Donald Trump Tariffs: ٹرمپ ٹیرف پر امریکی سپریم کورٹ کا فیصلہ آج، ہار کی صورت میں واپس کرنے ہوں گے اربوں ڈالر، ٹرمپ کا انتباہ— ایسا نہ ہو، ورنہ امریکہ تباہ ہو جائے گا
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کیے گئے عالمی تجارتی ٹیرف سے متعلق ایک انتہائی اہم اور فیصلہ کن سماعت کا فیصلہ آج امریکی سپریم کورٹ سنانے والی ہے۔ یہ فیصلہ بھارتی وقت کے مطابق رات تقریباً 8:30 بجے تک متوقع ہے۔ اس فیصلے کے اثرات نہ صرف امریکی معیشت بلکہ عالمی تجارت پر بھی گہرے اور دور رس ہو سکتے ہیں۔ اگر عدالتِ عظمیٰ ٹرمپ حکومت کے خلاف فیصلہ دیتی ہے تو امریکہ کو اب تک وصول کیے گئے اربوں ڈالر کے ٹیرف واپس کرنے پڑ سکتے ہیں، جسے ٹرمپ نے ملک کے لیے ”تباہ کن“ قرار دیا ہے۔
India Bucks US Tariffs With November Exports Surge: بھارت نے کر دکھایا! امریکی ٹیرف کی دیوار کیسے ٹوٹی؟ جانئے ’زبردست واپسی‘ کا راز
امریکہ کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر بھاری 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد یہ تصور کیا جا رہا تھا کہ بھارتی برآمدات کو بڑا دھچکا لگے گا، لیکن نومبر کے تازہ اعداد و شمار نے اس سوچ کو غلط ثابت کر دیا ہے۔ دو ماہ کی مسلسل گراوٹ کے بعد بھارت نے امریکی منڈی میں شاندار واپسی کی ہے اور برآمدات میں اچانک 22 فیصد سے زائد اضافہ درج کیا گیا ہے۔
50% Tariffs Must Be Eliminated: بھارت پر عائد پچاس فیصد ٹیرف کیا جائے ختم، ڈیموکریٹک اراکین نے ٹرمپ کے ٹیرف فیصلے کو کیا چیلنج
صدرٹرمپ کا مؤقف تھا کہ بھارت روسی تیل کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہے۔ جس سے یوکرین جنگ کے لیے ماسکو کو مالی مدد مل رہی ہے۔ ان پالیسیوں کے نفاذ کے لیے ٹرمپ نے انٹرنیشنل ایمرجنسی اکنامک پاورز ایکٹ کا سہارا لیا تھا۔
Trump will give every citizen $2,000: جو لوگ ٹیرف کے خلاف ہیں وہ احمق ہیں،ٹیرف سے امیر بنے گا امریکہ، ہر شہری کو ملیں گے 2000 ڈالر-ٹرمپ
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکہ ٹیرف سے کھربوں ڈالر کما رہا ہے، جو نہ صرف 37 ٹریلین ڈالر کے قومی قرضے کو کم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا، بلکہ اسے عام شہریوں میں ڈیویڈنڈ کے طور پر بھی تقسیم کیا جائے گا۔
Trump enraged by Canadian advertisement: کینیڈا کے اشتہار پر برہم امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ، تجارتی مذاکرات معطل، جانئے کیا ہے معاملہ
آڈیو کو استعمال کرتے ہوئے کینیڈا نے ایک اشتہار جاری کیا، جس میں ٹرمپ کے ٹیرف پالیسی کی مخالفت کی گئی۔ کینیڈا نے کہا کہ 25 تا 35 فیصد ٹیرف لگانا معاشی خودکشی کے مترادف ہے جو دونوں ملکوں کے تجارتی تعلقات کو نقصان پہنچائے گا۔
Trump shelved plans to impose tarrifs: امریکہ سے بھارت کے لیے آئی اچھی خبر! ٹیرِف سے متعلق فیصلے پر ٹرمپ کا یو ٹرن، ملی بڑی راحت
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فی الحال جینرک ادویات پر ٹیرِف عائد کرنے کا منصوبہ مؤخر کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ بھارتی دوا ساز صنعت کے لیے باعثِ راحت ہے۔





