Bharat Express DD Free Dish

Delhi NCR Weather

محکمہ موسمیات کے مطابق، آج دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں زیادہ تر وقت آسمان پر بادل چھائے رہیں گے۔ دن میں کہیں کہیں ہلکی بارش یا بوندا باندی کی بھی توقع ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ،کم سے کم درجہ حرارت: 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ۔رپورٹ کے مطابق صبح کے وقت ہلکی ہوائیں چلیں گی اور بادلوں کا راج رہے گا،

پیر کو دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 28.2 ڈگری سیلسیس رہا، جو موسمی اوسط سے 4.7 ڈگری زیادہ تھا، جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اوسط سے 3.4 ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 57 سے 76 فیصد کے درمیان درج کیا گیا۔

ملک کی راجدھانی دہلی میں اس بار مانسون کا مزاج خاصا خشک رہا ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے بادل گویا دہلی سے روٹھے ہوئے ہیں۔ ماہرین موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں بھی یہاں شدید بارش کے آثار نہیں ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی اور این سی آر میں گزشتہ 3-4 دن سے جاری بارش اب رک گئی ہے اور امس اور گرمی برقرار رہے گی۔ آج دارالحکومت دہلی میں بارش کا کوئی الرٹ جاری نہیں کیا گیا ہے،

آج دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری یا اس سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 58 سے 88 فیصد تک درج کیا جا رہا ہے۔ ان اشاروں سے لگتا ہے کہ دہلی میں مانسون اب رخصت ہونے کے قریب ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی-این سی آر میں بارش سے فی الحال کوئی راحت ملتی نظر نہیں آ رہی۔ دہلی میں آج دوپہر یا شام کے وقت درمیانی سے شدید بارش ہو سکتی ہے۔ آندھی اور طوفان کا بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

دہلی میں اس اگست کے مہینے میں ریکارڈ توڑ بارش ہوئی ہے، جس کے ساتھ ہی درجہ حرارت میں بھی واضح کمی دیکھی گئی۔ پچھلے ریکارڈز کے مطابق گزشتہ 13 سالوں میں اگست کا مہینہ اتنا ٹھنڈا پہلی بار رہا ہے۔

صبح اور شام کے وقت بادل چھائے رہیں گے اور کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 35 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 23 سے 26 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی کے کئی علاقوں میں منگل کی صبح موسلا دھار بارش ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایک طرف تو لوگوں کو گرمی سے راحت ملی ہے،

ملک بھر میں ہفتہ کے روز رکشا بندھن کا تہوار بھی منایا جا رہا ہے، ایسے میں ویک اینڈ ہونے کے باوجود ٹریفک نظام کو برقرار رکھنا ایک چیلنج بن گیا ہے۔