Bharat Express

Delhi NCR Weather

راجستھان میں لوگ سردی کی تباہ کاریوں سے پریشان ہیں۔ راجستھان کے کچھ حصوں میں ہفتہ کو کم سے کم درجہ حرارت میں زبردست گراوٹ آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، فتح پور منفی 3.5 ڈگری سیلسیس کے ساتھ سب سے سرد رہا، اس کے بعد چورو منفی 0.7 ڈگری اور بیکانیر 1.1 ڈگری رہا۔ محکمہ موسمیات نے بیکانیر، چورو، گنگا نگر، سیکر اور پیلانی میں سردی کی لہر کی وارننگ جاری کی ہے

دہلی میں سردی کی لہر ایک بار پھر ملک کی راجدھانی دہلی میں دیکھی جا رہی ہے۔ تین چار روز سے سردی میں کمی ہوئی ہے جس سے لوگوں کو کافی راحت مل رہی ہے۔ اب ایک بار پھر پارہ نیچے جا رہا ہے۔

IMD Cold Wave: ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے لئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ اس دوران شمالی ہندوستان کے کچھ حصوں میں بھی ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

شمالی ہندوستان میں پچھلے کچھ دنوں میں سردی کا زور بہت بڑھ گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سردی کی لہر کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ تاہم آئندہ چند روز میں سردی کی لہر میں کمی کا امکان ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق 24 گھنٹوں کے بعد شمال مغربی بھارت میں سردی کی لہر اور سردی میں کمی دیکھی جا سکتی ہے

دہلی اور این سی آر والوں کو سردی سے تھوڑی راحت ملی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق تیس دسمبر کو دہلی میں پھر سے گھنا کہرا پڑنے کی امید ہے