Bharat Express

Weather Update Today: آج سے آئندہ 5 دنوں تک آندھی طوفان کا الرٹ، کئی ریاستوں میں بارش کا امکان

Weather Today: ہندوستان کے کئی حصوں میں آج سے بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے آندھی اور بارش سے متعلق بھی کئی ریاستوں الرٹ جاری کیا ہے۔

دہلی-این سی آر میں بارش۔ فائل فوٹو

Weather Forecast Today: ملک کی کئی ریاستوں میں موسم پہلے سے تھوڑا خوشنما ہوگیا ہے۔ بیشتر حصوں میں 20 مارچ تک ہلکی، متوسط بارش اور گرج کے ساتھ بوچھاریں پڑنے کے آثار ہیں۔ راجدھانی دہلی کی بات کریں تو یہاں بھی بارش ہونے اور آسمان میں بادل چھائے رہنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ یہاں 16 مارچ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری اور کم از کم 18 ڈگری تک رہ سکتا ہے۔

مشرقی ہندوستان، شمال مغربی ہندوستان سمیت مغربی ہمالیہ علاقے میں 16 سے 20 مارچ تک بڑے پیمانے پر بارش کی بوچھاروں سمیت ہلکہ، متوسط بارش، گرج، آندھی اورطوفان کے آثار ہیں۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے وارننگ دی ہے کہ آئندہ 10 دنوں میں متوسط، شمالی اور مغربی علاقوں میں بڑی پیداواری ریاستوں میں زیادہ بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔ یہ پیداواری کو کم کرسکتا ہے اور مہنگائی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

آج ان ریاستوں میں بارش کے آثار

محکمہ موسمیات نے 16 سے 19 مارچ 2023 کے درمیان الگ الگ علاقوں میں آندھی-بارش سے متعلق یلو اوراورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ مہاراشٹر اور کرناٹک کے علاقوں کے لئے اورینج الرٹ اور پنجاب، ہریانہ، دہلی-این سی آر اور ہمالیائی علاقے سمیت کئی علاقوں کے لئے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔

پہاڑی ریاستوں میں بارش کے ساتھ تیز ہوائیں

اس کے علاوہ تلنگانہ، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ اور مدھیہ پردیش میں 16 سے 19 مارچ کے درمیان بھی بارش ہونے کا اندازہ ہے۔ پہاڑی ریاستوں کی بات کریں تو جموں وکشمیر، لداخ، گلگت، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ میں بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب، اترپردیش اور راجستھان میں 17 سے 19 مارچ کے دوران بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے حادثے رونما ہوسکتے ہیں۔