Bharat Express DD Free Dish

Weather Alert

ملک کے کئی حصوں میں بارش اور تیز ہواؤں نے لوگوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔ لکھنؤ میں شدید بارش کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے، جبکہ رانچی میں بارش کے ساتھ چلنے والی تیز ہواؤں نے درخت اکھاڑ دیے اور کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔ اب محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے لیے کئی ریاستوں میں شدید بارش اور تیز ہواؤں کا الرٹ جاری کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 25 سے 28 اگست کے دوران ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں شدید سے انتہائی شدید بارش ہو سکتی ہے۔ پنجاب، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ اور بہار میں بھی بعض مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔

دہلی-این سی آر سے لے کر اتر پردیش، بہار، جھارکھنڈ اور پہاڑی ریاستوں تک موسم میں تبدیلی دیکھی جا سکتی ہے۔ کئی مقامات پر شدید بارش کے ساتھ آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کا خطرہ بھی برقرار ہے۔ مشرقی بھارت کے بعض علاقوں میں آسمانی بجلی کے حوالے سے خاص احتیاط برتنے کی ضرورت بتائی گئی ہے۔

آسام میں سیلاب کی صورتحال بدستور سنگین ہے۔ آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ASDMA) کے مطابق یکم اگست تک سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 82 ہو گئی ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق شیوساگر اور چرائی دیو اضلاع میں دو مزید افراد جان کی بازی ہار گئے۔

دہلی اور این سی آر کے علاقوں میں 28 فروری سے 2 مارچ تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ آسمان صاف رہنے اور تیز دھوپ کے باعث دن کے وقت گرمی میں نمایاں اضافہ محسوس کیا جائے گا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے،

ہندوستان میں مانسون وقت سے پہلے کیرالہ پہنچ گیا، کئی ریاستوں میں الرٹ جاری۔ زراعت کے لیے فائدہ مند مگر بارش کی یکسانیت اور تسلسل پر مستقبل کا انحصار ہے۔

آئی ایم ڈی کے مطابق، آج یعنی پیر سے 11 اکتوبر تک تمل ناڈو میں کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے بھاری بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ 10 اکتوبر کو کرناٹک اور کیرلہ میں شدید بارش کا امکان ہے۔

بارش کی وجہ سے آج درجہ حرارت میں تبدیلی آئی ہے۔ آج ہفتہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری آس پاس رہنے کی امید ہے ۔ اس کے ساتھ ہی کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی-این سی آر میں اگلے تین دنوں تک گرمی سے راحت ملنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ گرمی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے

Weather Today: ہندوستان کے کئی حصوں میں آج سے بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے آندھی اور بارش سے متعلق بھی کئی ریاستوں الرٹ جاری کیا ہے۔