Bharat Express DD Free Dish

Delhi-NCR Weather Update: دہلی-این سی آر میں اتوار کی صبح جھما جھم بارش، سڑکوں پر پانی جمع، گھر بیٹھے بارش کا اٹھائیں لطف

دہلی میں اس اگست کے مہینے میں ریکارڈ توڑ بارش ہوئی ہے، جس کے ساتھ ہی درجہ حرارت میں بھی واضح کمی دیکھی گئی۔ پچھلے ریکارڈز کے مطابق گزشتہ 13 سالوں میں اگست کا مہینہ اتنا ٹھنڈا پہلی بار رہا ہے۔

دہلی-این سی آر کے علاقوں میں اتوار، 31 اگست کی صبح  سے کہیں رم جھم کہیں موسلا دھاربارش  ہورہی ہے ۔ صبح سے ہی آسمان پر بادل چھائے ہوئے تھے اور تقریباً 8 بجے کے قریب بارش شروع ہو گئی۔ دہلی-این سی آر کی کئی اہم سڑکیں کچھ ہی دیر میں پانی بھرنے کی وجہ سے متاثر ہو گئیں، جس کی وجہ سے باہر نکلنے والےلوگوں  کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

اتوار کو گھر سے ہی بارش کے مزے لیں

بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں پانی بھرنے کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ چونکہ آج اتوار ہے، اس لیے لوگ گھر بیٹھے بارش کے مزے لے سکتے ہیں، لیکن جنہیں کام کے لیے باہر نکلنا ہے، ان کے لیے مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے پہلے ہی موسلا دھار بارش کا الرٹ جاری کیا گیا تھا۔

ایسٹ دہلی، سینٹرل دہلی، ساؤتھ ایسٹ دہلی اور شاہدرہ جیسے علاقوں کے لیے “یلو الرٹ” جاری کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ رات دیر گئے دہلی-این سی آر میں بادل چھائے رہیں گے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

13 سالوں میں سب سے ٹھنڈا اگست

دہلی میں اس اگست کے مہینے میں ریکارڈ توڑ بارش ہوئی ہے، جس کے ساتھ ہی درجہ حرارت میں بھی واضح کمی دیکھی گئی۔ پچھلے ریکارڈز کے مطابق گزشتہ 13 سالوں میں اگست کا مہینہ اتنا ٹھنڈا پہلی بار رہا ہے۔ دہلی کا اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

اس بار مانسون کے تینوں مہینوں میں معمول سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔ صفدرجنگ میں اب تک 400 ملی میٹر بارش ہو چکی ہے، جو گزشتہ 14 سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔

 یمناکا پانی خطرے کے نشان سے اوپر

ہفتہ 30 اگست کو یمنا ندی کا پانی خطرے کی سطح سے اوپر رہا۔ پرانی دہلی میں بنے پل کے پاس رات 8 بجے پانی کی سطح 205.52 میٹر ریکارڈ کی گئی، جو خطرے کے نشان سے 0.15 میٹر زیادہ تھی۔ نچلے علاقوں کے لیے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، اور لوگوں کو وہاں سے مسلسل نکالا جا رہا ہے۔حکومت نے نچلے علاقوں کے متاثرین کے لیے علیحدہ کیمپ بھی قائم کر دیے ہیں۔ جمعہ کے روز پانی کی سطح نیچے تھی، لیکن ہفتے کو یہ اچانک بڑھ کر خطرے کے نشان سے تجاوز کر گئی۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔