نئی دہلی: بھارت بھر میں مانسون ایک بار پھر شدت پکڑنے کو تیار ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج بروز ہفتہ ملک کی کئی ریاستوں میں شدید بارش کا انتباہ جاری کیا ہے۔ شمالی ہند کے پہاڑی علاقوں سے لے کر میدانی خطوں اور جنوبی ریاستوں تک کہیں ہلکی، تو کہیں موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ خراب موسم کے باعث عام زندگی بھی متاثر ہو سکتی ہے۔
دہلی میں فی الحال بارش کا امکان نہیں
ملک کی راجدھانی دہلی میں اس بار مانسون کا مزاج خاصا خشک رہا ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے بادل گویا دہلی سے روٹھے ہوئے ہیں۔ ماہرین موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں بھی یہاں شدید بارش کے آثار نہیں ہیں۔ اس دوران یمناندی کا پانی مسلسل نیچے جا رہا ہے، جس سے ریلیف کیمپوں میں مقیم لوگ جلد ہی اپنے گھروں کو لوٹنے کی تیاری کر سکتے ہیں۔
اترپردیش کے کئی اضلاع میں موسمی الرٹ
محکمہ موسمیات نے اترپردیش کے مختلف اضلاع میں آج موسم بگڑنے کی وارننگ دی ہے۔کوشی نگر، مہاراج گنج، سدھارتھ نگر، گونڈا، بلرامپور، شراؤستی، بہرائچ، لکھیم پور کھیری، سیتا پور، رامپور، بریلی، پیلی بھیت اور شاہجہان پور میں درمیانی سے شدید بارش متوقع ہے۔ مسلسل بارش کے سبب نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے اور دیہی زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
بہار میں بارش کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے کا خدشہ
بہار میں بھی آج مختلف علاقوں میں بارش شدت اختیار کر سکتی ہے۔سیتامڑھی، شیوہر، مظفرپور، مدھوبنی، دربھنگہ، سَمسَتی پور، ویشالی، بیگوسرائے، کھگڑیا، سہرسا، مدھے پورہ اور سپول جیسے اضلاع میں شدید بارش کا امکان ہے۔ ساتھ ہی آسمانی بجلی گرنے اور وِجلی چمکنے کے خطرات بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔ عوام کو محتاط رہنے اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
اتراکھنڈ میں موسلادھار بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
پہاڑی ریاست اتراکھنڈ کے باگیشور، پِتھوراگڑھ، چمولی، رودرپریاگ اور اُدھم سنگھ نگر جیسے اضلاع میں آج شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بھاری بارش کے سبب زمین کھسکنے (لینڈ سلائیڈنگ) اور سڑکوں کے بند ہونے کا اندیشہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے عوام کو الرٹ رہنے کی اپیل کی ہے۔
آندھرا پردیش و اڈیسہ میں چکرواتی ہوا کا دائرہ، بارش کے امکانات
محکمہ موسمیات نے شمالی آندھرا پردیش اور جنوبی اڑیسہ میں بنے چکرواتی ہوا کے دائرے (Cyclonic Circulation) کے اثرات کے تحت اگلے دو دنوں میں اچھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ ان علاقوں میں بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
مانسون کی دوبارہ شدت ملک کی کئی ریاستوں کے لیے راحت اور چیلنج دونوں لے کر آئی ہے۔ جہاں ایک طرف کسانوں کو فصلوں کے لیے پانی کی امید بندھی ہے، وہیں شہری اور دیہی علاقوں میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور آفات کا خدشہ انتظامیہ کے لیے امتحان بن چکا ہے
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




