Severe heatwave in NCR: این سی آر میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا قہر، اورنج الرٹ جاری، اسپتالوں میں بڑھی مریضوں کی تعداد
شدید گرمی کے اس دور میں انتظامیہ اور محکمہ صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں، ہلکے سوتی کپڑے پہنیں اور بچوں اور بوڑھوں کا خاص خیال رکھیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے عام لوگوں کا الرٹ رہنا بہت ضروری ہے۔
Weather Update Today: دہلی-این سی آر میں اورنج الرٹ، دہلی میں پیرکو درجہ حرارت 45.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ
آئی ایم ڈی کے ڈیجیٹل پورٹل کے مطابق دہلی میں 10 اور 11 جون کو شدید گرمی کی لہر کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ 12 اور 13 جون کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس سے قبل اتوار کو دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔
Heatwave alert issued for NCR: این سی آر میں شدید گرمی کا قہر، اگلے دو دنوں تک ہیٹ ویو الرٹ جاری
محکمہ موسمیات کے مطابق 15 جون تک ہلکی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے اور درجہ حرارت 38 ڈگری کے آس پاس رہے گا۔ اس دوران ’کوئی وارننگ‘ نہیں دکھائی گئی ہے جس کی وجہ سے یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ اس وقت چلچلاتی گرمی سے عارضی طور پر راحت مل سکتی ہے۔
IMD Weather Forecast: دہلی-این سی آر کے لیے آئی ایم ڈی نے جاری کیا اورنج الرٹ، آج ہو سکتی ہے اتنی ملی میٹر بارش
اس دوران، دہلی کی ہوا کا معیار جمعرات کے روز ’میڈیم‘ زمرے میں رہا، اور ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) شام 4 بجے 151 پر ریکارڈ کیا گیا، جو ایک دن پہلے اسی وقت ماپا گئے 133 سے قدرے خراب تھا۔ جمعرات کی شام ہونے والی بارش نے فی الحال کچھ راحت دی۔ حالانکہ، بارش اتنی شدید نہیں تھی کہ موجودہ نمی اور گرمی کو کم کر سکے۔ آئی ایم ڈی نے رہائشیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ طوفانی موسم کے دوران گھر کے اندر ہی رہیں، درختوں کے نیچے پناہ لینے سے گریز کریں، اور حادثات یا نقصان سے بچنے کے لیے باہر پڑی چیزوں کو محفوظ رکھیں۔
Delhi-NCR Storm Heavy Rain: دہلی-این سی آر میں 80 کی رفتار سے آندھی، طوفان اور ژالہ باری کا قہر، فلائٹ بھی متاثر، میٹرو ٹریک کو نقصان، 2 افراد ہلاک
دہلی-این سی آرمیں بدھ کو خطرناک طوفان نے قہربرپایا۔ 79 کلو میٹرفی گھنٹے کی رفتارسے چلی آندھی اورطوفان دولوگوں کے موت کی وجہ بنی۔ ہوائی اورسڑک نقل وحمل بری طرح متاثرہوا۔ انڈیگو کی ایک فلائٹ کی ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی۔ بارش سے راحت تو ملی، لیکن طوفان سے زندگی کافی متاثررہی۔
Delhi-NCR Weather Updates: دہلی-این سی آر میں غضب کا موسم، شام 5 بجے چھا گیا اندھیرا، پھرہوئی بارش اور30 منٹ بعد نکل آئی دھوپ
جمعہ کے روزدہلی-این سی آرمیں موسم نے اچانک کروٹ لی۔ زبردست گرمی کے بعد شام کواچانک کالے بادل چھاگئے۔ درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی گرج کے ساتھ بارش کی وارننگ جاری کی تھی اوریلوالرٹ جاری کیا تھا۔
Weather Update Today: دہلی این سی آر میں چھائے رہیں گے بادل، بہار میں اورنج الرٹ، جانئے کیسا رہےگا یوپی، راجستھان سمیت ملک کا موسم ؟
اتر پردیش میں آج موسم ملا جلا رہے گا۔ مشرقی اتر پردیش میں 14 مئی سے گرمی کی لہر شروع ہو سکتی ہے۔ آج ہلکی بارش اور تیز ہوائیں (40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ) متوقع ہیں۔
Weather Update: کہیں گرمی سے راحت تو کہیں طوفان نےمچادی تباہی، جانیے آج کس ریاست میں موسم کیسا رہے گا
ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق ویسٹرن ڈسٹربنس اور بالائی ماحولیاتی طوفان کی وجہ سے شمال، مشرقی اور جنوبی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں موسم خراب ہوسکتا ہے۔
Delhi NCR Weather Deteriorates again: دہلی-این سی آر میں گردوغبار اورتیز آندھی، بارش کے آثار، کب تک ایسا رہے گا موسم؟
دہلی-این سی آرمیں دودنوں سے موسم کافی خراب ہے۔ کہیں تیزآندھی آرہی ہے تو کہیں بارش ہو رہی ہے۔ گزشتہ جمعرات کو جہاں نوئیڈا، غازی آباد سمیت مغربی یوپی کے کئی اضلاع میں تیز دھول بھری آندھی اوربارش ہوئی تھی، تو وہیں جمعہ کے روز بھی دیرشام تیزآندھی آئی۔
Weather Update: تیز طوفان کے ساتھ شمالی ہند میں بدلا موسم کا مزاج، دہلی-این سی آر تک اثر
ماہرین موسمیات کے مطابق یہ تبدیلی معمول کی بات ہے اور آئندہ چند روز میں درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ جاری رہے گا۔ لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ محکمہ کی وارننگ پر توجہ دیں اور خاص طور پر تیز ہواؤں اور بارش کے دوران محتاط رہیں۔





