Bharat Express DD Free Dish

Delhi NCR Weather

دہلی این سی آر میں اتنی شدید سردی ہے کہ 400 سے زیادہ پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔ گھنی دھند کے باعث حد نگاہ 50 میٹر تک گر گئی ہے۔ لوگوں کو سڑکوں پر گاڑی چلانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

اتر پردیش میں سردی کی لہر کے پیش نظر یوگی حکومت نے تمام پرائمری اسکولوں میں 31 دسمبر 2024 سے 14 جنوری 2025 تک تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران ایک تازہ ویسٹرن ڈسٹربنس نچلی سطح پر مغربی ہواؤں میں ایک ٹرف کی شکل میں آگے بڑھ رہا ہے۔ جس کی وجہ سے جمعہ اور ہفتہ کے روز بحیرہ عرب کے ساتھ ساتھ خلیج بنگال سے بھاری نمی آئے گی۔

بدھ 25 دسمبر 2024 کی صبح سے دہلی-این سی آر میں گھنی دھند چھائی ہوئی ہے۔ جس کے باعث پروازیں اور ٹرینیں متاثر ہویں۔ سڑک پر ٹریفک کی رفتار بھی سست رہی۔

کشمیر اور دیگر اونچائی والے علاقوں میں پانی کے پائپ جم گئے ہیں اور ندیوں کا پانی برف میں تبدیل ہونے کی وجہ سے پن بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی ہے۔

ہماچل پردیش کی راجدھانی شملہ پیر کو ایک بار پھر برف کی چادر سے ڈھک گئی۔ برف باری کی خبر سے جہاں سیاح کافی پردیکھائی دے رہے یں

دارالحکومت دہلی میں ہوا کے معیارکی سطح اب بھی خراب ہے، جب کہ کچھ علاقوں میں ہوا کے معیارکی سطح انتہائی خراب ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ سردی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں آلودگی سے کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔ آلودگی کا اثر سب سے زیادہ چھوٹے بچوں اور بزرگوں پر پڑ رہا ہے، جنہیں سانس لینے میں دشواری کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بدھ کو شدید دھند کی پیش گوئی کی ہے۔ جب کہ زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 25 اور 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

دہلی-این سی آر میں سموگ کی وجہ سے دن میں گرمی محسوس ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سموگ کا اثر اگلے چار روز تک برقرار رہے گا۔