Bharat Express DD Free Dish

Weather changed in Delhi: قومی دارالحکومت میں موسم ہوا خوش گوار، لوگوں کو گرمی سے ملی راحت

بدھ سے کیرالہ، تمل ناڈو، کرناٹک، کونکن اور مہاراشٹر کے کئی حصوں میں بھاری سے بہت زیادہ بارش ہو رہی ہے۔ مانسون کے دوسرے مرحلے کا اثر مشرقی ہند پر نظر آئے گا۔ جس کی وجہ سے اگلے ہفتے کے اندر مغربی بنگال، اڈیشہ، بہار، جھارکھنڈ اور مشرقی اتر پردیش میں بارش ہوگی۔

قومی دارالحکومت میں موسم ہوا خوش گوار

نئی دہلی: راجدھانی دہلی میں اتوار کے روز بارش سے لوگوں کو کئی دنوں سے چل رہی گرمی سے راحت ملی۔ شہر کے کئی علاقوں میں آندھی اور تیز ہوائیں چلیں۔ اس کے ساتھ ہی بعض علاقوں میں ہلکی بارش بھی ہوئی۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے دہلی-این سی آر میں طوفان اور بارش کی وارننگ جاری کی تھی۔ طوفان اور بارش کے باعث کئی مقامات پر درخت گرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

آئی ایم ڈی نے کی شہریوں سے محتاط رہنے کی اپیل

آئی ایم ڈی کے مطابق اتوار کی صبح 80-100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔ صفدرجنگ میں صبح 3:48-3:50 اور 3:58-4:00 کے درمیان ژالہ باری کے ساتھ دو آندھی طوفان ریکارڈ کی گئی۔ پہلے طوفان میں 82 کلومیٹر فی گھنٹہ اور دوسرے میں 104 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔

19 جون تک ابر آلود رہے گا قومی دارالحکومت

آئی ایم ڈی نے مشورہ دیا ہے کہ باہر نہ نکلیں۔ انتباہ کے مطابق، ’’گھر کے اندر رہیں اور سفر کرنے سے گریز کریں جب تک کہ بالکل ضروری نہ ہو،‘‘ کیونکہ اڑنے والے ملبے اور کم ویزیبلٹی ہونے کی وجہ سے سڑکوں پر خطرہ ہے۔ آئی ایم ڈی حکام کے مطابق، قومی دارالحکومت 19 جون تک عام طور پر ابر آلود رہے گا اور ہلکی سے درمیانی بارش، گرج چمک کے ساتھ چھینٹے، دھول بھرے طوفان اور آسمانی بجلی گرنے کا امکان ہے۔ گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

19 اور 25 جون کے درمیان دہلی پہنچے گا مانسون

آئی ایم ڈی نے اپنی پیشین گوئی میں کہا ہے کہ جنوب مغربی مانسون 12 اور 18 جون کے درمیان وسطی اور مشرقی ہند کے باقی حصوں کے ساتھ شمال مغربی ہند کے کچھ علاقوں میں آگے بڑھنے کا امکان ہے۔ 19 اور 25 جون کے درمیان دہلی سمیت شمال مغربی ہند کے بیشتر حصوں تک پہنچنے کا امکان ہے۔

پچھلے سال دہلی میں 28 جون کو پہنچا تھا مانسون

دہلی میں مانسون کی آمد کی عام تاریخ 30 جون کے قریب ہے۔ آئی ایم ڈی کے اعداد و شمار کے مطابق، پچھلے سال مانسون 28 جون کو اور 2023 میں 26 جون کو دہلی پہنچا تھا۔ پچھلے سالوں میں، یہ 30 جون (2022)، 13 جولائی (2021) اور 25 جون (2020) کو آیا تھا۔

مشرقی ہند پر ہوگا مانسون کے دوسرے مرحلے کا اثر

دوسری طرف بدھ سے کیرالہ، تمل ناڈو، کرناٹک، کونکن اور مہاراشٹر کے کئی حصوں میں بھاری سے بہت زیادہ بارش ہو رہی ہے۔ مانسون کے دوسرے مرحلے کا اثر مشرقی ہند پر نظر آئے گا۔ جس کی وجہ سے اگلے ہفتے کے اندر مغربی بنگال، اڈیشہ، بہار، جھارکھنڈ اور مشرقی اتر پردیش میں بارش ہوگی۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read