Bharat Express

Delhi Weather Forecast

خراب موسم کے امکان کے پیش نظر، آئی ایم ڈی نے ساحل کے آس پاس کے علاقوں کے ماہی گیروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ 18 سے 20 مئی تک سمندر میں نہ جائیں۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ اندرونی جنوبی کرناٹک میں 18-20 مئی کے دوران بھاری سے بہت بھاری بارش ہو سکتی ہے۔

سنٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ (CPCB) کے مطابق قومی راجدھانی کا ہوا کے معیار کا انڈیکس (AQI) صبح 9 بجے 198 ریکارڈ کیا گیا، جو موڈریٹ (moderate) زمرے میں آتا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا کہ آندھی اور طوفان کے ساتھ ساتھ ان مقامات پر ہوا کی رفتار 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ ان مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

شدید دھند  او رکہرے کے ساتھ سردی کی لہر جاری ہے۔ دہلی این سی آر میں درجہ حرارت دس ڈگری سے کم ہے۔ موسم کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کر دی ہے۔

سردی کی وجہ سے نہ صرف لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ بلکہ ہوا کے بگڑتے معیار نے بھی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ 2 جنوری کو دارالحکومت دہلی میں ہوا کا معیار 'انتہائی خراب' زمرے میں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی-این سی آر میں بارش کے بعد درجہ حرارت میں تیزی سے کمی آئے گی۔ ایک تازہ مغربی ڈسٹربنس 11 دسمبر سے شمال مغربی ہندوستان کو متاثر کر سکتا ہے۔

ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے جموں و کشمیر، لیہہ ،لداخ اور اتراکھنڈ کے پہاڑی علاقوں میں 11 سے 13 دسمبر کے درمیان برف باری کے امکانات ہیں۔قابل ذکربات یہ ہےکہ ہماچل پردیش میں بھی برف باری کے امکانات ہیں۔

: دہلی میں خراب موسم کا اثر ایئر لائن سروس پر دیکھا گیا ہے۔ پیر کو خراب موسم کی وجہ سے دہلی آنے والی 16 پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا۔