Bharat Express

Delhi Excise Policy Case

دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال کی ضمانت عرضی پر راؤز ایوینیو کورٹ میں سماعت مکمل ہوگئی ہے۔ عدالت نے عبوری ضمانت پر فیصلہ 5 جون کے لئے محفوظ رکھ لیا ہے۔

دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا اور اےاے پی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ جمعہ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے۔ راؤز ایونیو کورٹ نے ای ڈی کو ہدایت دی کہ وہ سنجے سنگھ اور کے کویتا کے خلاف دائر چارج شیٹ کی کاپی ملزمین کو دیں۔

دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا گزشتہ سال فروری سے ہی عدالتی حراست میں بند ہیں۔ ان کی کئی مواقع پر عدالتی حراست بڑھائی جاچکی ہے۔

ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو نے جمعرات کے روز سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران کہا تھا کہ ہمارے پاس اس بات کے براہ راست ثبوت ہیں کہ کیجریوال گوا کے ایک سات ستارہ ہوٹل میں ٹھہرے تھے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا، "کل وزیر اعظم سے ایک انٹرویو میں سوال پوچھا گیا تھا کہ اروند کیجریوال نے کہا تھا کہ اس نام نہاد شراب گھوٹالہ میں کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔

منیش سسودیا کی عدالتی حراست بدھ کو ختم ہو رہی تھی۔ ایسی صورت حال میں انہیں راؤز ایونیو کورٹ میں ورچولی پیش کیا گیا۔ عدالت کی جج کاویری باویجا نے حراست میں توسیع کا حکم دیا۔

معلومات کے مطابق دہلی حکومت نے سال 2021 میں ایک نئی ایکسائز پالیسی متعارف کرائی تھی۔ سال 2022 تک، ایکسائز پالیسی سوالوں کے گھیرے میں آ گئی۔ ایل جی وی کے سکسینہ نے پالیسی کی تشکیل اور نفاذ میں مبینہ بے ضابطگیوں کی سی بی آئی انکوائری کی سفارش کی تھی۔

سپریم کورٹ نے آج جمعہ کو عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کو 2 جون تک کے لئے عبوری ضمانت دے دی۔ ساتھ ہی کچھ شرائط بھی رکھی ہیں۔

پچھلی سماعت کے دوران سی بی آئی نے عدالت کو بتایا تھا کہ کے کویتا نے عام آدمی پارٹی کو 100 کروڑ روپے کی رشوت دینے میں بڑا رول ادا کیا تھا۔ کے کویتا اہم سازش کاروں میں سے ایک ہیں۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال دہلی شراب پالیسی معاملے میں گرفتارہونے کے بعد سے ہی ای ڈی کی عدالتی حراست میں ہیں۔ وہ فی الحال تہاڑ جیل میں بند ہیں۔