Bharat Express DD Free Dish

Congress

مغربی بنگال میں کانگریس مکمل طور پر زیرو ہوگئی ہے چونکہ واحد کانگریس رکن اسمبلی نے بھی آج کانگریس کا ہاتھ چھوڑ دیا ہے ۔ جس کی وجہ سے مغربی بنگال اسمبلی کانگریس پارٹی سے مکمل طور پر پاک ہوگئی ہے ۔ کچھ ماہ قبل ساگردیگھی میں ہوئے ضمنی انتخاب میں کانگریس رکن اسمبلی بائرن بسواس نے بڑی جیت درج کی تھی ۔

زیادہ تر جماعتوں کا موقف تھا کہ انہیں متحد ہو کر تقریب کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔ تاہم اس معاملے پر حتمی فیصلہ بدھ کو کیا جائے گا۔

عمران پرتاپ گڑھی نے بھی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا۔ "ٹرک ڈرائیوروں کے مسائل جاننے کے لیے ان کے درمیان جانا اور ان سے بات کرنا یہ صرف راہل گاندھی ہی کر سکتے ہیں"۔

کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے سے دہلی میں بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ملاقات کرکے مشن 2024 کی حکمت عملی پر بات کی۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے 13 مئی کو کہا کہ 10 مئی کو ہونے والے 224 رکنی کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے 135 سیٹیں جیت کر کامیابی حاصل کی۔ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق بی جے پی کو 65 اور جے ڈی (ایس) کو 19 سیٹیں ملی ہیں۔

مولانا ارشد مدنی نے کہا تھا کہ جو لوگ ملک کو ہندو راشٹر بنانے کی بات کر رہے ہیں وہ سب غدار ہیں۔ مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ اگر ہندو ملک بنانے کی بات کرنے والے غدار نہیں تو مسلم ملک کا مطالبہ کرنے والے بھی غدار نہیں ہیں

2024 کے لوک سبھا انتخابات میں ملک اور اتر پردیش میں کون سی علاقائی پارٹیاں کانگریس کے ساتھ مل کر الیکشن لڑتی ہیں، یہ مستقبل کی بات ہے، لیکن ہماچل کے بعد کرناٹک کی جیت نے کانگریس کی پوزیشن کو پہلے سے زیادہ مزید جاندار بنا دیا ہے۔

Karnataka CM Swearing In Ceremony: کرناٹک میں حکومت بننے کے بعد کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا، ”بی جے پی کے پاس پیسہ ہے، وسائل ہیں، لیکن ان کی پوری طاقت کو کرناٹک کی عوام نے ہرا دیا۔”

سدارمیا نے کرناٹک کے وزیراعلیٰ عہدے کا حلف اٹھالیا جبکہ نائب ڈی کے شیو کمار نائب وزیراعلیٰ بنائے گئے۔ سی ایم اور ڈپٹی سی ایم کو گورنرتھاورچند گہلوت نے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔

Siddaramaiah Oath Taking Ceremony in Karnataka: کرناٹک کے نئے وزیراعلیٰ کے طور پر کانگریس لیڈر سدارمیا نے حلف اٹھایا جبکہ ڈی کے شیو کمار نے نائب وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیا۔