Bharat Express

Sonia Gandhi will attend Opposition Meeting: اپوزیشن کی میٹنگ میں شامل ہوں گی سونیا گاندھی، عام آدمی پارٹی سمیت 24 پارٹیوں کو میٹنگ میں مدعو کیا گیا

 سال 2024 میں ہونے والے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کو شکست دینے کے لئے اپوزیشن متحد ہونے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی (فوٹو فائل)

سال 2024 میں ہونے والے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کو شکست دینے کے لئے اپوزیشن متحد ہونے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ اپوزیشن کو ایک ساتھ لانے کی قواعد بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کر رہے ہیں۔ نتیش کمار کی قیادت میں گزشتہ ماہ پٹنہ میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی تھی، جس میں ملک کی 15 سیاسی پارٹیوں کے لیڈران اور کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ شامل ہونے کے لئے پہنچے تھے۔ اب اپوزیشن کی آئندہ میٹنگ بنگلورو میں ہونے جا رہی ہے، جس میں کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی بھی شامل ہوں گی۔ یہ میٹنگ 17 اور 18 جولائی کو منعقد کی جائے گی۔

24 جماعتوں کے لیڈران میٹنگ میں ہوں گے شامل

میٹنگ سے متعلق سامنے آرہی جانکاری کے مطابق، 24 جماعتوں کے لیڈران شامل ہوں گے۔ اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ میں عام آدمی پارٹی کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ کانگریس نے عام آدمی پارٹی کو بھی کال کرے میٹنگ میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔ 18 جولائی کو بنگلورو میں میٹنگ ہوگی اور اس سے ایک دن پہلے سونیا گاندھی کی طرف سے ڈنررکھا گیا ہے۔ اپوزیشن کی اس میٹنگ میں نئی پارٹیاں بھی پہنچیں گی۔ سبھی جماعتیں بی جے پی کے فاتحانہ مہم کوروکنے کے لئے متحد ہونے کی کوشش کررہے ہیں، جس سے بی جے پی کو اقتدار میں آنے سے روکا جاسکے۔

یہ پارٹیاں بھی ہوں گی شامل

اپوزیشن اتحاد کی میٹنگ میں پہنچنے والی پارٹیوں کے لیڈران میں مروم لارچی دراوڑ، منیترکڈگم (ایم ڈی ایم کے)، کونگ دیسا مکۤل کاچی (کے ڈی ایم کے)، ودوتھلائی چروتھگل کاچی (وی سی کے)، ریولیوشنری سوشلسٹ پارٹی (آرایس پی)، آل انڈیا فارورڈ بلاک، انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل)، کیرلا کانگریس (جوسف) اورکیرلا کانگریس (منی) شامل ہیں۔

این ڈی اے سے الگ ہوکراپوزیشن میں شامل

واضح رہے کہ 2019 میں جو پارٹیاں این ڈی اے کا حصہ تھیں، ان میں سے کے ڈی ایم کے اورایم ڈی ایم کے بھی اب اپوزیشن میں شامل ہوگئی ہیں۔ کانگریس پارلیمانی امور کی صدر سونیا گاندھی بھی اس میٹنگ میں شامل ہوں گی۔ اس سے قبل پٹنہ میں ہوئی میٹنگ میں کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے اورسابق صدرراہل گاندھی شامل ہوئے تھے۔

Also Read