Bharat Express

opposition parties meeting

انڈیا کی اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے اجلاس کے پہلے روز کئی معاملات پر فیصلہ کیا گیا۔ ادھو ٹھاکرے اور کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے میٹنگ میں ایجنڈا پیش کیا۔ اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رابطہ کمیٹی بنائی جائے گی۔

بی جے پی اور اپوزیشن کی طاقت اور مقبولیت میں زمین آسمان کا فرق ہے، لیکن اس طرح کے ترک تو 1967, 1977 اور 1989 میں کانگریس نے بھی پیش کئے تھے اور ہم سبھی جانتے ہیں کہ اس کا فرق کیسے ہوا۔

مرکزی وزیر اشونی کمار چوبے نے بنگلورو میں اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ پر تنقید کی۔ اپوزیشن اتحاد کو 'انڈیا' کا نام دینے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اشونی چوبے نے کہا کہ یہ 'انڈیا نہیں ایسٹ انڈیا کمپنی' ہے۔ اس میں ملوث لوگوں نے ریاست کو لوٹا اور کچھ نے ملک کو لوٹا

 سال 2024 میں ہونے والے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کو شکست دینے کے لئے اپوزیشن متحد ہونے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

شرد پوار مہاراشٹر میں ہونے والی پیش رفت کی وجہ سے بھی مستحکم نہیں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مہارشٹر کے سیاسی حالات میں تقریباً تمام پارٹیوں نے اپنے لیڈروں کی میٹنگ بلائی ہے۔

اروند کیجریوال اپوزیشن اتحاد کے لیے میٹنگ میں شرکت نہیں کر رہے ہیں۔ بلکہ اپوزیشن کے اتحاد کو کیسے توڑا جائے، کیسے روکا جائے، اسی لیے وہ جا ر ہے ہیں۔ اگر وہ کانگریس کے ساتھ سمجھوتہ چاہتے ہیں اور کانگریس اس کی حمایت کرے، تو اس طرح کے بیانات نہیں دیئے جاتے۔