Bharat Express

Congress vs AAP: کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے بیچ زبانی جنگ تیز، کجریوال پر کانگریس کا سنگین الزام

اروند کیجریوال اپوزیشن اتحاد کے لیے میٹنگ میں شرکت نہیں کر رہے ہیں۔ بلکہ اپوزیشن کے اتحاد کو کیسے توڑا جائے، کیسے روکا جائے، اسی لیے وہ جا ر ہے ہیں۔ اگر وہ کانگریس کے ساتھ سمجھوتہ چاہتے ہیں اور کانگریس اس کی حمایت کرے، تو اس طرح کے بیانات نہیں دیئے جاتے۔

Congress vs AAP: پٹنہ میں اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ کے بعد عام آدمی پارٹی (عآپ) اور کانگریس لیڈروں کے درمیان زبانی جنگ تیز ہوتی جا رہی ہے۔ کانگریس لیڈر اجے ماکن نے  آج  اروند کیجریوال کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اپوزیشن اتحاد کو توڑنا چاہتے ہیں اور جیل جانے سے بچنے کے لیے بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ اجے ماکن نے کہا کہ ایک طرف کیجریوال کانگریس سے حمایت مانگتے ہیں اور دوسری طرف راجستھان جا کر کانگریس کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کے خلاف بیان دیتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کا واحد مقصد اپوزیشن اتحاد کو توڑنا ہے۔

سپورٹ یا فاصلہ چاہتے ہیں؟

اجے ماکن نے کہا کہ ایسا کرنے سے اروند کیجریوال کانگریس کی حمایت چاہتے ہیں یا خود کانگریس سے دوری بنا نا چاہتے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈر بار بار کانگریس کے خلاف بیان دے رہے ہیں۔ پٹنہ میں اپوزیشن کی میٹنگ کے دن بھی کانگریس کے خلاف بیان دیا گیا۔

بی جے پی سے سمجھوتہ کرلیا ہے

کانگریس لیڈر اجے ماکن نے بھی اروند کیجریوال پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی سے ملے ہوئے  ہیں اور جیل جانے سے بچنا چاہتے ہیں ۔ انہوں  نے کرپشن کی ہے اور ان کے جیل جانے کی تمام تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ ان کے دو ساتھی پہلے ہی کرپشن کیسز میں جیل میں ہیں۔ وہ بی جے پی کے ساتھ سمجھوتہ کرکے انہیں باہر نکالنا چاہتے ہیں۔

اپوزیشن اتحاد کو توڑنا چاہتے ہیں کجریوال

ساتھ ہی اجئے ماکن  نے کہا کہ اروند کیجریوال اپوزیشن اتحاد کے لیے میٹنگ میں شرکت نہیں کر رہے ہیں۔ بلکہ اپوزیشن کے اتحاد کو کیسے توڑا جائے، کیسے روکا جائے، اسی لیے وہ جا ر ہے ہیں۔ اگر وہ کانگریس کے ساتھ سمجھوتہ چاہتے ہیں اور کانگریس اس کی حمایت کرے، تو اس طرح کے بیانات نہیں دیئے جاتے۔ اگر کوئی لیڈر کسی سے سپورٹ چاہتا ہے تو اس کے خلاف بولو، اس پر شرط لگواؤ اور پھر اس سے کہو کہ میرا ساتھ دو۔ یہ دونوں چیزیں ایک ساتھ نہیں ہو سکتیں۔

عام آدمی پارٹی کا کانگریس پر نشانہ

کانگریس کے ساتھ جاری زبانی جنگ کے درمیان،عام آدمی پارٹی نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے کہا ہے کہ وہ ایک مختلف انداز میں بڑا دل دکھائیں۔عام آدمی پارٹی لیڈر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ راہل گاندھی اکثر یہ بات کہتے ہیں اور مجھے یہ ڈائیلاگ بہت پسند ہے۔ وہ کہتے ہیں- میں نے نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولی ہے۔ جناب، ہم مانتے ہیں کہ یہ نفرت کا بازار ہے۔ ہاں مگر آپ  محبت کی اس دکان میں محبت دیجئےنا؟ اگر اپوزیشن پارٹیاں آپ کے پاس محبت مانگنے آئی ہیں، اور آپ کہہ رہے ہیں کہ آپ کے پاس پیار نہیں ہے،تو یہ محبت کی دکان پر سوالیہ نشان ہے۔

بھارت ایکسپریس۔