Bharat Express DD Free Dish

Congress

کرناٹک میں کانگریس حکومت کے بارے میں کمارسوامی نے الزام لگایا کہ اس میں چیف منسٹر سدارامیا کے علاوہ "متعدد وزرائے اعلیٰ" ہیں اور پارٹی کی سرکار شروع میں ہی پٹڑی سے اتر گئی ہے۔

جے رام رمیش نے مزید کہا کہ کانگریس مہاراشٹر کو بی جے پی کے چنگل سے آزاد کرانے کی اپنی کوششیں تیز کرے گی۔بتا دیں کہ کانگریس مہا وکاس اگھاڑی اتحاد کا حصہ ہے، جس میں شیوسینا (اُدھو بالا صاحب ٹھاکرے) اور این سی پی بھی شامل ہے۔

یونیفارم سول کوڈ سے متعلق سیاسی رسہ کشی کا دور چل رہا ہے۔ ایک طرف مرکز کی مودی حکومت نے اس سلسلے میں قدم اٹھایا ہے اور لا کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے وہیں اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے اس کی مخالفت کی جا رہی ہے۔

'گوئبلز'  سے کھڑگے کا شارہ نازی تاناشاہ ایڈولف ہٹلر کے وزیر جوزف گوئبلز کی طرف سمجھا جا رہا ہے، جسے جھوٹ اور غلط معلومات پھیلانے کے لیے جانا جاتا تھا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے راجستھان کے ادے پور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے مرکزی حکومت کے 9 سالہ دور حکومت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے 9 سال قابل فخر کارناموں اور ترقی  کی سرگرمیوں کے انجام دینے سے پُر ہیں ۔

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے بھی مہنگائی کے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں حکومت کو نشانہ بنایا۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ پچھلے 9 سالوں سے عوام صرف مہنگائی کی آگ میں جل رہی ہے۔ نوجوان روز گار کے حصول کے لئے بھٹک رہے ہیں،لوگ پریشان ہیں، تاہم مرکزی حکومت کو اس سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

بی جے پی کے قومی ترجمان اور منی پور کے انچارج سمبت پاترا نے کہا کہ مقامی انتظامیہ نے ریاست میں موجودہ کشیدگی کے پیش نظر راہل گاندھی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے چوراچند پور جانے کو کہا تھا، لیکن انہوں نے انکار کر دیا اور سڑک کے راستے دورہ کرنے چلے گئے۔

چھتیس گڑھ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے کانگریس نے بڑی حکمت عملی اپنائی ہے۔۔ ٹی ایس سنگھ دیو کو نائب وزیر اعلیٰ بنایا گیا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے بتایا کہ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے ٹی ایس سنگھ دیو کو چھتیس گڑھ کا نائب وزیر اعلیٰ مقرر کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی

پارٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا، ''یہ ہاتھ ہندوستان بناتے ہیں۔ ان کپڑوں پر لگی کالکھ ہمارے لئے باعث فخر ہے۔ ایسے ہاتھوں کی حوصلہ افزائی کا کام کوئی عوامی لیڈر ہی کرتا ہے

منی پور میں ہو رہی تشدد کے تعلق سے وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکہ اور مصر کے پانچ روزہ دورے سے واپسی کے بعد منی پور کی صورتحال کا جائزہ لیا تھا۔ اس سے پہلے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی منی پور گئے تھے۔ تاہم اس کے بعد بھی منی پور میں تشدد جاری ہے۔ منی پور میں تشدد 3 مئی کو شروع ہوا تھا۔ اس کے بعد سے اپوزیشن بی جے پی حکومت کو نشانہ بنا رہی ہے۔