Rajasthan Election 2023: راجستھان میں کانگریس پارٹی نے انتخابی کمیٹی دی تشکیل،گہلوت اور پائلٹ دونوں کو لگا جھٹکا
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کمیٹی میں سچن پائلٹ اور اشوک گہلوت دونوں کے ہونے کے باوجود بھی دونوں میں سے کسی کو بھی کمیٹی کا چیئرمین نہیں بنایا گیا ہے ۔ ان دونوں کےبجائے پارٹی اعلیٰ کمان نے گوند سنگھ پر بھروسہ جتاتے ہوئے کمیٹی کا چیئرمین بنایا ہے۔
Rajasthan Viral Video: وزیر پرتاپ سنگھ کھچاریاواس کے بھتیجے نے نشے میں کی غنڈہ گردی، ہوٹل میں کی توڑ پھوڑ کے ساتھ عملے سے کی مارپیٹ، ویڈیو وائرل
یہ پورا واقعہ جے پور کے کاؤنٹی ان ہوٹل کا بتایا جا رہا ہے۔ یہ شہر کے پوش ویشالی نگر علاقے میں واقع ہے۔ ساتھ ہی اس واقعے کا ویڈیو بھی سوشل پر وائرل ہو رہا ہے۔ واقعے کے بعد ہوٹل کے مالک ابھیمنیو سنگھ کے والد پینا بھوانی سنگھ نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔
Opposition Unity Meeting in Bengaluru: اپوزیشن میٹنگ سے پہلے سونیا گاندھی کی جانب سے آج ڈنر، کانگریس صدر کھڑگے کے ساتھ سونیا-راہل پہنچے بنگلورو
اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ میں شامل ہونے کے لئے کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے، کانگریس پارلیمانی امور کی چیئرپرسن سونیا گاندھی اور سابق صدر راہل گاندھی بنگلورو پہنچ گئے ہیں۔ اس میٹنگ میں 26 سیاسی پارٹیاں شرکت کرسکتی ہیں۔
Delhi Ordinance and Opposition Meeting: عام آدمی پارٹی کو ملا کانگریس کا ساتھ، اپوزیشن کے اجلاس میں شامل ہوں گے کجریوال
آج کانگریس نے اس آرڈیننس پر اپنا موقف واضح کیا۔ ہم کانگریس کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور یہ بھی اعلان کرتے ہیں کہ اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں عام آدمی پارٹی شرکت کرے گی۔ اس آرڈیننس کی حمایت کوئی ملک دشمن ہی کرے گا۔
Delhi Ordinance Row: مرکزی حکومت کے آرڈیننس پر کیجریوال کو ملی کانگریس حمایت،سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پر میٹنگ
مرکز کے آرڈیننس پر عام آدمی پارٹی کو کانگریس کی حمایت حاصل ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں کانگریس کی سابق قومی صدر سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پر ایک بڑی میٹنگ جاری ہے۔ جس کے بعد کانگریس کی جانب سے آرڈیننس معاملے پر موقف بھی سامنے آجائےگا
Mamata will not attend opposition dinner: Sources: اپوزیشن کے عشائیہ میں شامل نہیں ہوں گی ممتا، منگل کے روز ہونے والی میٹنگ میں کریں گی شرکت: ذرائع
یہ پہلا موقع ہوگا جب مغربی بنگال میں تشدد سے متاثرہ پنچایتی انتخابات کے بعد ٹی ایم سی، کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتوں کے سرکردہ لیڈران ایک ساتھ بیٹھیں گے۔
Modi Surname Case: راہل گاندھی نے’مودی سر نیم ‘معاملہ میں ہائی کورٹ کے حکم کو سپریم کورٹ میں کیاچیلنج، سزا پر روک لگانے کی درخواست کی
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مودی سرنام کیس میں ہائی کورٹ کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ انہوں نے سزا پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ہائی کورٹ نے رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں راہل گاندھی کی نظرثانی کی درخواست کو خارج کر دیا تھا
Congress On PM Modi France Visit: راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی کے فرانس دورہ پر کیا طنز، بی جے پی اور کانگریس کے لیڈروں کے درمیان لفظی جنگ تیز
وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ فرانس پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے ٹوئٹ کے بعد بی جے پی اور کانگریس لیڈروں کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوگئی ہے۔ پہلے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے راہل گاندھی کو نشانہ بنایا۔ اب اسمرتی ایرانی کے ٹوئٹ پر کانگریس لیڈر سپریہ شرینتے نے جوابی حملہ کیا ہے
Loksabha Election 2024: بی جے پی کے جھانسے میں ایک بھی پسماندہ مسلمان نہیں آئےگا،بلقیس بانو کے گنہگاروں کا بھی اکرام کیا ،کانگریس کا بی جے پی پر الزام
اتر پردیش میں تمام پارٹیاں 2024 کے لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ دوسری طرف، بی جے پی نے اپنی حکمت عملی کے تحت پسماندہ مسلمانوں کو اپنی طرف راغب کرنے کوشش کی ہے
Congress questions BJP receiving three times more funds: الیکٹورل بانڈ اسکیم حکمراں جماعت کی حمایت کیلئے بنائی گئی تھی، جس کا اثر صاف صاف دِکھ رہا ہے: کانگریس
بی جے پی کے سیاسی عطیات کا 52 فیصد سے زیادہ جو انتخابی بانڈز سے آیا تھا وہ 2016-17 اور 2021-22 کے درمیان 5,271.97 کروڑ روپے تھا جبکہ صرف 1,783.93 کروڑ روپے دیگر تمام نیشنل پارٹیوں کو ملے تھے۔بی جے پی کو ملنے والا سیاسی چندہ کسی بھی دوسری پارٹی سے تین گنا زیادہ ہے۔





