Bharat Express

Congress

راہل گاندھی نے کہا، اگر وہ (مودی حکومت) آپ کو ریاست کا درجہ واپس نہیں دیتے ہیں، تو یہ میری ضمانت ہے، ہم آپ کو ریاست کا درجہ واپس دلائیں گے۔ ہندوستان کی تاریخ میں کسی بھی ریاست کو UT میں تبدیل نہیں کیا گیا۔

کماری شیلجا سے پوچھا گیا کہ بی جے پی آپ کو کیوں نشانہ بنا رہی ہے۔ اس کے جواب میں انہوں نے کہا، "بی جے پی کوئی ڈور نہیں کھینچ رہی ہے، کیونکہ میں خاموش تھی، اس لیے انہوں نے کچھ-کچھ کہنا شروع کر دیا۔ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔

ہریانہ کانگریس میں جاری اختلاف کے درمیان کماری شیلجا نے پارٹی کو الٹی میٹم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاملہ حل کرنے کے بعد ہی وہ انتخابی تشہیر کریں گی۔ دراصل، کل شام انہوں نے کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے سے ملاقات کرکے ناراضگی ظاہرکی تھی۔

کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے پارٹی کی سات ضمانتوں کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر ایک دہائی کے بعد اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرنے کے لیے ووٹ دیتا ہے، کانگریس اور اس کا اتحاد ریاست کے لوگوں کو اپنی پالیسی سازی کے مرکز میں رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

اروند کیجریوال نے جمعہ (20 ستمبر) کو ہریانہ میں روڈ شو کرکے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ریاست میں 'عام آدمی پارٹی' کے بغیر کوئی حکومت نہیں بنے گی۔

ریلی کے دوران، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کہا کہ پی ایم مودی کی قیادت میں، دہشت گردوں کی زندگی کا دورانیہ "صرف چند دن" ہے، لیکن یہ جماعتیں ان کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

سابق وزیر اعلی اور تجربہ کار کانگریس لیڈر بھوپیندر ہوڈا نے وزیر اعلی کے چہرے کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔

کانگریس نے اگست میں طارق حمید قرہ کو جموں و کشمیر یونٹ کا صدر مقرر کیا تھا۔ انہوں نے وقار رسول وانی کی جگہ لی تھی۔ کھڑگے نے تارا چند اور رمن بھلا کو جموں و کشمیر کا ورکنگ صدور بھی مقرر کیا تھا۔

کانگریس رہنما راہل گاندھی کے اس بیان کے حوالے سے بھارتیہ جنتا پارٹی ان پر سکھوں کی توہین کا الزام لگا رہی ہے۔ مرکزی وزیر رونیت سنگھ بٹو نے تو راہل گاندھی کو دہشت گرد تک کہہ دیا۔

جموں وکشمیرمیں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے ایک بارپھراپوزیشن پارٹیوں پربرس پڑے۔ انہوں نے عبداللہ خاندان کے ساتھ ساتھ محبوبہ مفتی اورنہرو گاندھی خاندان کونشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیرمیں دہشت گردی کوان خاندانوں کی سیاست کی وجہ سے فروغ ملا۔