Bharat Express

Congress

11 نومبر کو کیرالہ کے کوزی کوڈ میں فلسطین کی حمایت میں ایک ریلی نکالی گئی تھی۔ اس میں حکمراں سی پی آئی (ایم) نے بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت پر اس کے مبینہ اسرائیل نواز موقف پر حملہ کیا تھا۔

مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے اپنے پارلیمانی حلقہ امیٹھی میں کمبل تقسیم کئے۔ اس دوران انہوں نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2019 میں ہمارے کارکنوں نے امیٹھی میں گاندھی خاندان کے خلاف لڑے تھے۔

Telangana Assembly Elections 2023: کانگریس نے انتخابی منشور میں خواتین پر زیادہ توجہ مرکوز کیا ہے۔ اس کے علاوہ غریبوں اور کسانوں کے لئے بھی کئی وعدے کئے گئے ہیں۔ خواتین کو بس میں مفت سفر کرانے کا بھی وعدہ ہے۔

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان سے بی جے پی کے وزیر اعلی کے چہرے کے بارے میں سوال کیا گیا۔ اس پر انہوں نے کہا، 'میرے لیے یہ اہم نہیں ہے۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ آج لوگ وزیر اعظم  مودی کی گارنٹی پر ہنس رہے ہیں۔ انہوں نے 15 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا تھا۔ کیا لوگوں کو مل گیا؟ مودی کی گارنٹی کا مطلب ہے اڈانی کی گارنٹی اور کانگریس کی حکومت کا مطلب کسانوں اور مزدوروں کی حکومت ہے۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی آج جے پور پہنچے۔ یہاں اویسی نے کانگریس اور بی جے پی پر حملہ کیا۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کانگریس ایم ایل اے کے رشتہ داروں پر الزامات لگائے جاتے ہیں۔ کانگریس ایم ایل اے کھلے عام خواتین کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔ جب وزیر اعلیٰ (اشوک گہلوت) ایسے ہوتے ہیں کہ خواتین کے خلاف جرائم کو فرضی قرار دیتے ہیں تو ظالموں کے حوصلے بڑھ جاتے ہیں۔

راہل گاندھی نے بمتارا میں کہا کہ میں نے کرناٹک میں خواتین کے لیے مفت بس ٹکٹ کی بات کی تھی لیکن چھتیس گڑھ کو بھول گیا۔ کانگریس پارٹی کی حکومت چھتیس گڑھ کی خواتین کے کھاتوں میں سالانہ 15000 روپے جمع کرے گی۔

پی ایم مودی نے کہا کہ اس الیکشن میں کانگریس کی عبرتناک شکست یقینی ہے۔ عوام کو بی جے پی کی گڈ گورننس پر بھروسہ ہے، کانگریس کے خالی وعدوں پر نہیں۔

Telangana Congress Minority Declaration: تلنگانہ میں کانگریس نے اقلیتوں کا انتخابی منشور جاری کرنے سے متعلق سیاسی گلیاروں میں کئی طرح کی بحث ہو رہی ہے۔